پتلی تماشا

پتلی تماشا کے ذریعے شہریوں کے لئے آگاہی مہم

پتلی تماشا کے ذریعے جہلم کے شہریوں کے لئے آگاہی مہم کا پروگرام،محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پرپنڈ دادنخان میں ویلیج تھیٹر/پتلی تماشا کا انعقاد ہوا،یہ پروگرام اے۔ڈی۔پی سکیم ایڈووکیسی مہم کے تحت کیا گیا۔

بابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتلی تماشا کا مرکزی خیال تیزی سے بڑھتی آبادی اور اس سے متعلقہ مسائل بارے عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنا تھا.

پتلی تماشا کے ذریعے خاندان کو درپیش مسائل جن میں وسائل اور ضروریات میں عدم توازن، صنفی امتیاز اور فیصلہ سازی میں خواتین کی عدم شرکت جیسے موضوعات کو نہایت ہی خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا گیا۔

رفیع پیر تھیٹر کی ٹیم نے اپنی بہترین پرفارمنس سے پتلی تماشا کے ذریعے عوام کو معیاری اور روایتی تفریح کے ساتھ سماجی مسائل کے ادراک کا موقع فراہم کیا۔

بابر ظہیر نے پتلی تماشا اور روایتی تھیٹر کے فروغ کے لیے رفیع پیر تھیٹر اور محکمہ بہبود آبادی کے اشتراک کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ اشتراک معاشرے میں صحت مند تبدیلی اور پائیدار ترقی کے حصول کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

محترمہ سعدیہ عفت پرنسپل گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ کالج پنڈ دادنخان تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔

ڈسترکٹ آفیسربابر ظہیر نے بچوں اور خواتین کو پتلی تماشا تھیٹر میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے رہے کہ پتلی تماشا کا بنیادی خیال بہبود آبادی پنجاب کی طرف سے بنایا گیا ہے،جس میں پاکستان کے معروف آرٹ گروپ رفیع پیر تھیٹر اور بہبود آبادی پنجاب کا اشتراک شامل ہے.

https://twitter.com/PWDPunjab/status/1509169865650839553

انہوں نے باقاعدہ طور پر پنجاب کے شہریوں میں آبادی کے بڑھتے مسائل کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے یہ منفرد منصوبہ ترتیب دیا ہے،جس میں سماجی شعور کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع بھی پیدا کیے گئے ہیں ،تاکہ عوام اور طلباء اس میں دلچسپی لیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں