سعودی فلم انڈسٹری

سعودی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے بھارت کی مدد لی جائے گی،شہزادہ بدر

سعودی فلم انڈسٹری اب بالی ووڈ سے تعاون حاصل کرے گی۔

اس سلسلے میں سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدربن عبداللہ بن فرحان آل سعودنے گزشتہ دنوں ایک وفد کے ہمراہ بھارت کا دورہ کیا ،اور بھارتی فلم انڈسٹری کےمعروف اداکاروں سے ملاقاتیں کیں۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فلم کمیشن کے سربراہ پرنس بدرنے بھارت کے دورے کے دوران شاہ رخ خان، سلمان خان، سیف علی خان ، اکشے کمار و دیگر اداکاروں سے سیر حاصل ملاقاتیں کیں۔

بتایاجارہا ہے کہ ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد بھارتی فلم انڈسٹری کے فلم سازوں اور اداکاروں کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے، اور ان کے ٹیلنٹ کی مددسےسعودی فلم انڈسٹری کو مزید فروغ دینا ہے۔

شہزادہ بدر نے بھی ایک انٹرویو میں بتایا ہےکہ ان کا دورہ بھارت سعودی فلم انڈسٹری کی ترقی کی کوششوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہاکہ دنیا کے ساتھ بامعنی ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔

پرنس بدرنے مزید کہا کہ فلم ایک اہم میڈیم ہے جس کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔

بھارت کا خصوصی دورہ کرتے ہوئےسعودی شہزادے نے متعدد بھارتی فلمسازوں اور اداکاروں سے ملاقاتیں کی،ان میں جن سلمان خان،شاہ رخ خان، اکشے کمار،سیف علی خان اور دیگر شامل ہیں۔

منصوبے کے مطابق سعودی عرب اب فلمی صنعت کو اپنے ملک میں پروان چڑھانا چاہتا ہے ،اور اس مقصد کیلئے خصوصی ٹریننگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے،جس میں بھارتی فلمی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا،اور بالی ووڈ سے تعاون حاصل کیا جائے گا.

یاد رہے کہ سعودی عرب اپنی معیشت کا انحصار تیل پر کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسی پس منظر میں سعودی حکومت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں وژن 2030 پر عمل کر رہی ہے۔

سعودی وژن 2030 کے تحت حکومت سیاحت اور دیگر شعبوں کو فروغ دے کر اپنی معیشت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں