جہلم لائیو:بلدیاتی الیکشن مخصوص نشستوں کا مرحلہ،پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبران ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی جہلم کے کونسلرز ،ضلعی عہدیداران اور امیدواران کا ’’نوابزادہ ہاؤس‘‘میں اکٹھ.
ظہرانے میں ایم این اے نگہت پروین میر،ایم پی اے چوہدری لال حسین،چوہدری نذر گوندل،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم،ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ،یوتھ ونگ ضلع جہلم کے صدر و امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی جہلم حاجی مرزا راشد ندیم سمیت ممبران ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی جہلم کے منتخب کونسلرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
ایم پی اے اویس خالد شادی کی تقریب میں مصروفیت کی بناء پر شرکت نہ کر سکے،ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی کی طرف سے دیے گئے ظہرانے میں ’’شیر کے نشان کی مخالفت اور ہیٹر کی حمایت کرنے والے ایم پی اے مہر محمد فیاض کو نظر انداز کر دیا گیا‘‘،بینرز سے تصویر بھی غائب ،ظہرانے میں ناراض گروپ کے ممبران نے بھی شرکت کی.
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے گہما گہمی جاری ہے مسلم لیگ ن میں اختلافات کے باعث گزشتہ روز ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی نے اپنی رہائش گاہ پر ضلعی عہدیداران ،ممبران اسمبلی ،ممبران ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی جہلم کے کونسلرز اور امیدواران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں یوتھ ونگ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی جبکہ حلقہ پی پی 25سے ممبر صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ظہرانہ کے موقع پر سٹیج پرآویزاں بینر پر ان کی تصویر بھی نہ لگائی گئی .
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی ،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم،ایم پی اے چوہدری لال حسین،ایم این اے نگہت پروین میر،ایم پی اے چوہدری نذر گوندل اور ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید نے کہا کہ ضلع جہلم میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے چاہنے والوں کا ضلع ہے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں مسلم لیگ ن ضلع جہلم میں متحد ہے ،شیر کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق واسطے نہیں ہم ان تمام امیدواروں کے مشکور ہیں جنہوں نے پارٹی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے کاغذات واپس لیے،مسلم لیگ ن کو ایسے جانثار اور بے لوث کارکنوں پر فخر ہے .
سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ گھرمالہ اور نوابزادہ گروپ ایک ہیں ہم سب مسلم لیگ ن کے جھنڈے تلے متحد ہیں آج گندے انڈوں اور ہمارے مخالفین کو سمجھ آجانی چاہیے کہ مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں بھی کلین سویپ کیا کینٹ بورڈ اور بلدیاتی انتخابات میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کی جبکہ ضمنی الیکشن میں بھی فتح مسلم لیگ ن کا مقدر بنی،بلدیاتی الیکشن میں بھی ایم این اے نوابزادہ راجہ اقبال مہدی خان مرحوم اور تنظیم کے ساتھ ملکر امیدوار فائنل کیے، مخصوص نشستوں کیلئے بھی ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی اور تنظیم کے ساتھ ملکر نام فائنل کیے ،انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں مخصوص نشستوں کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے ،چار سیٹوں پر ہمارے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ،انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلہ چیئرمین ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیلئے امیدواروں کا چناؤ بھی گھرمالہ ،نوابزادہ گروپ اور تنظیمی عہدیداران ملکر کریں گے۔
Mehr fizaz is a true gentleman,Gurmala family want ijaz janjua as district council chairman who is not even able to win a counclar seat,Gurmala family,Hafiz Ijaz and Nazar Gondal tried their best to defeat Matloob in by election but thanks to Mehr Fiyaz who stood with Matloob and worked hard for his JEET,I think Matloob is not very clever because he is still a young man and don’t really understand Gurmala family’s tactics,he is from a decent and shareef family,if he want to succeed in future he will have to make decisions himself not follow the foot steps of Gurmalas