بلدیاتی الیکشن جہلم

بلدیاتی الیکشن جہلم2022 کا شیڈول جاری کر دیا گیا

بلدیاتی الیکشن جہلم کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے نیا انتخابی دنگل سجا دیا۔

پہلے فیز میں پنجاب کے 16 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن منعقد کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی افراتفری میں الیکشن کمیشن پنجاب نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے فیز میں پنجاب کے 16اضلاع میں الیکشن کرانے کے لئے شیڈول جاری کر دیا۔

اسی پس منظر میں الیکشن کمیشن جہلم نے گزشتہ روز بلدیاتی الیکشن جہلم کا شیڈول جاری کر دیا۔

جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق 18اپریل سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جائیں گے۔

21اپریل سے 25اپریل تک سیاسی جماعتوں اور انتخابی اتحادوں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

27اپریل سے 9مئی تک ریٹرننگ آ فیسر کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کریں گے۔

10سے 14مئی تک اپیلٹ ٹربیونل میں اپیلیں اور ان پر فیصلے ہوں گے۔

19مئی تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔

20مئی کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

جبکہ 9جون 2022کو بلدیاتی الیکشن منعقد ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم غلام عباس نے اس حوالے سے جہلم لائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریٹرننگ آفیسرز کا اعلان کچھ روز تک ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ مجوزہ بلدیاتی الیکشن جہلم نئے بلدیاتی سسٹم کے تحت منعقد کیے جائیں گے،جس میں دیہاتی علاقوں میں ویلج کونسل جبکہ شہری علاقوں میں نیبرہڈ کونسل کے الیکشن ہوں گے۔

تاہم شیڈول جاری ہونے کے باوجود اس کے انعقاد کے حوالے سے ابھی کافی کنفییوژن ہے۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پنجاب میں فی الحال نئی حکومت وجود میں نہیں آئی.

16 اپریل کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد صورتحال واضح ہو گی کہ بلدیاتی الیکشن کے بارے میں پنجاب حکومت کا کیا موقف ہے.اسی طرح ملک کی بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی نئے عام نتخابات کے لئے احتجاج کا پروگرام بنا رہی ہے.اس لئے ایسی صورتحال میں بلدیاتی الیکشن پنجاب کا انعقاد مشکل نظر آ رہا ہے.تاہم حکومت اور انتطامیہ اگر اس کے انعقاد پر متفق ہوئی تو یہ الیکشن ہو سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں