جہلم لائیو:مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے اعلان کے بعد ناراض گروپ میں چہ مگوئیاں شروع.
چئیرمین ضلع کونسل و بلدیہ کے متوقع الیکشن سے پہلے پیش بندی.
چند منتخب کونسلروں کی جانب سے مخالفت کا امکان.
مہر فیاض نے پارٹی فیصلے کی حمایت کا اعلان کر دیا.
تفصیلات کے مطابق نوابزادہ ہاؤس جہلم میں ظہرانے کے موقع پر مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت اور منتخب نمائندوں کی جانب سے بلدیاتی اداروں کی مخصوص نششتوں کے انتخاب کے حوالے سے امیدواروں کے متفقہ اعلان کے بعد ایک دفعہ پھر اختلافات سر اٹھانے لگے.
چئیرمین ضلع کونسل اور چئیرمین بلدیہ کے متوقع الیکشن سے قبل پیش بندی کرتے ہوئے مسلم لیگ ضلع جہلم کے ناراض گروپ نے گھرمالہ گروپ کے تجویز کردہ امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کا عندیہ دیا ہے،یہ ناراض گروپ کافی عرصہ سے مسلم لین ن جہلم کی قیادت کی پالیسیوں سے نالاں تھے،خصوصی طور پر انہیں گھرمالہ خاندان کے حوالے سے کافی تحفظات ہیں.
مسلم لیگ ن کے ایک منتخب کونسلر نے نام فی الحال ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ اور انکے دیگر ساتھی گھرمالہ گروپ کے تجویز کردہ امیدواروں کو ہرگز ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ گھرمالہ گروپ ایک منصوبے کے تحت مخصوص نشستوں اپنے امیدوار منتخب کراکے بعدازاں چئیرمین ضلع کونسل اور چئیرمین بلدیہ کے لیے من پسند افراد لے کر آنا چاہتے ہیں جو ہمیں ہر گز قبول نہیں،ہم مشاورت کے بعد اپنا لائحہ عمل طے کریں گے،دریں اثناء جہلم لائیو کے نمائندے نے ایم پی اے مہر فیاض سے آج کے ظہرانے میں عدم شرکت اور اختلافات کی اطلاعات پر موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے آج شرکت نہیں کر سکے ،مسلم لیگ ن میری جماعت ہے ،لہذا پارٹی نے جن لوگوں کو نامزد کیا ہے ان کی حمایت کروں گا ،