عون چوہدری

کیا عون چوہدری سابق وزیر اعظم عمران خان سے تعلقات پر مبنی کتاب لکھنے جا رہے ہیں؟

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی اورجہانگیر ترین کے قریبی ساتھی عون چوہدری کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ کتاب لکھ رہے ہیں۔

عون چوہدری سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھی کافی قریب رہے ہیں اور ان کی تیسری شادی میں بھی ان کا کردار تھا،اس لیے کہا جا رہا ہے کہ یہ کتاب انکشافات سے بھری ہو گی۔

عون چوہدری کی جانب سے اس بات کی تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل نٖیٹ ورکنگ کے معروف پلیٹ فارم ٹوئٹر پر انگریزی جریدے کے رپورٹر ایاز اکبر یوسفزئی نے ٹویٹ کی ہے کہ عون چوہدری ایک کتاب لکھ رہے ہیں جو انکشافات سے بھری ہو گی۔

اسی طرح یہ بحث چل نکلی،اور سینکڑوں صارفین نے اس پر تبصرے شروع کر دیئے۔

معروف صحافی مبشر لقمان نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے وہ سب کچھ لکھا جو وہ جانتے ہیں تو یہ پی ٹی آئی کے حامیوں کے لئے کافی تکلیف دہ گا۔

تاہم بعض صارفین نے اس خبر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کے لئے اس سے قبل ریحام خان بھی کوشش کر چکی ہے،لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ایک صارف نے لکھا کتاب لکنے کے بعد اس کی پی ڈی ایف فائل بنائی جائے گی ،اور اس کو فیس بک،واٹس اپ اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اپلوڈ کیا جائے گا۔

مگر اس ساری بحث میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ عون چوہدری کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی،انہوں نے اس معاملے میں مکمل چپ سادھ رکھی ہے،لیکن ان کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہ ہونے کے بوجود سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں اور ًمخالفین میں اس موضوع پر کافی تلخ بحث شروع ہو چکی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں