چوہدری ندیم خادم

میاں نوازشریف کے لئے پارٹی ٹکٹ کی قربانی دینے کو تیار ہوں،چوہدری ندیم خادم

ن لیگ جہلم کے رہنما چوہدری ندیم خادم کا میڈیا کو انٹرویو۔

مسلم لیگ ن ورثے میں ملی ہے۔

ہماری پارٹی کے کچھ لوگ ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

چوہدری فرخ الطاف کو بحیثیت ورکر خوش آمدید کہتا ہوں۔

فواد چوہدری نے اپنے حلقے میں میگا پراجیکٹ شروع کیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن جہلم کے رہنما اورحلقہ این اے 66کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری ندیم خادم نے میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میری وراثتی جماعت ہے،جو اپنے والد چوہدری خادم کی جانب سے مجھے ورثے میں ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جوائن کرنےکی افواہیں ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں،یہ افواہیں ہماری پارٹی کے چند لوگ پھیلا رہے ہیں جو کبھی ورکر گروپ کے طور پر سامنے آتے ہیں اور کبھی الیکشن میں اپنی ہی پارٹی کی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔

چوہدری ندیم نے پی ٹی آئی کی پرفارمنس کے بارے میں کہا کہ فواد چوہدری نے اپنے حلقے میں بہترین کام کیا ہے،کافی میگا پراجیکٹ وہ لے کر آئے،تاہم چوہدری فرخ کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی وجہ سے ملک میں سیاسی افراتفری اور عدم برداشت کا جو ماحول بن رہا ہے، اس سے ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

چوہدری فرخ الطاف کی ن لیگ میں شمولیت کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ جس طرح بلال اظہر کیانی پارٹی میں بحیثیت ورکر شامل ہوئے اسی طرح چوہدری فرخ کو بحیثیت ورکر پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

دریں اثناءاین اے 66کے پارٹی ٹکٹ کے بارے میں سوال پر چوہدری ندیم خادم کا کہنا تھا کہ ہمارا حلقہ اس وقت جہلم میں سیاسی محاذ بنا ہوا ہے،تاہم اگر میرے قائد میاں محمد نواز شریف نے مجھ سے پارٹی ٹکٹ کی قربانی مانگی تو میں یہ قربانی دینے کو تیار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں