ڈی پی او جہلم

ڈی پی او جہلم تبدیل،کامران ممتاز نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہوں گے

ڈی پی او جہلم تبدیل کر دیئے گئے۔

رانا طاہر الرحمان کوسنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا حکم۔

کامران ممتاز نئے ڈی پی او جہلم تعینات۔

نئے ڈی پی او جہلم قبل ازیں نارووال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے طور پر تعینات تھے.

تفصیلات کے مطابق پولیس ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف پنجاب نے گزشتہ روز انتظامی آرڈر جاری کیا ،جس کے تحت ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمان کو ٹرانسفر کرتے ہوئے سنٹرل پولیس آفس لاہور بھیجا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او نارووال کامران ممتاز کو ٹرانسفر کرتے ہوئے ڈی پی او جہلم تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رانا طاہر الرحمان کا بنیادی پے سکیل 19تھا،جبکہ کامران ممتاز کا بنیای پے سکیل 18ہے،اور انہیں اسی پے سکیل کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔

کامران ممتاز اس سے قبل نارووال اور گجرات سمیت کئی اضلاع میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

با وثوق ذرائع کے مطابق موجودہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمان کی تبدیلی کا فیصلہ نئی صوبائی حکومت نےکافی دنوں سے کیا تھا،تاہم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جہلم میں جلسے کی وجہ سے یہ تبادلہ عارضی طور پر رکا ہوا تھا،لہذا جلسے کے فوری بعد یہ تعیناتی کر دی گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب کے اکثر اضلاع میں انتظامیہ اس لئے تبدیل کی جا رہی ہے،کیونکہ حکومتی مبران اسمبلی کی جانب سے بار بار مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں سابق حکومت کے تعینات کر دہ سول افسران کی جگہ پر نئی انتظامیہ لائی جائے۔

دریں اثناء رانا طاہر الرحمان دسمبر 2021میں ڈی پی او جہلم تعینات کیے گئے تھے،وہ کم و بیش پانچ ماہ اس ضلع میں خدمات سرانجام دیتے رہے،اگر دیکھا جائے تو اس دوران ضلع جہلم میں انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کو فروغ دیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں