عورت ویلفیئر ایسوسی ایشن

عورت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر کا افتتاح

جہلم لائیو:عورت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر کاافتتاح،افتتاحی تقریب میں عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عورت ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر کا افتتاح بلال ٹاؤن میں کیا گیا افتتاحی تقریب میں صدر عورت ویلفیئر ایسوسی ایشن ثریا شاہین،نائب صدر نگہت یاسمین،جنرل سیکرٹری کبریٰ عابد،فنانس سیکرٹری عروسہ ارشاد،جوائنٹ سیکرٹری حبیب الرحمن ،انفارمیشن سیکرٹری عابد حسین سمیت ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عورت ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر ثریا شاہین نے کہا کہ گزشتہ 20سالوں سے بے سہارا افراد کی خدمت کر رہی ہوں عورت ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مقصد بیوہ ،غریب ،مجبور اور بے سہارا بچیوں اور خواتین کو دینی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنا کر معاشرے کا باعزت اور باوقار شہری بنانا ہے ہم اپنے پلیٹ فارم سے سلائی کڑھائی ،بیوٹیشن کے کورس کرواناہے تاکہ بے سہارا خواتین اور بچیاں معاشرے میں اپنی پہچان بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کی کفالت کا باعث بن سکیں،مخیر حضرات اور حکومتی شخصیات کا تعاون حاصل رہا تو عورت ویلفیئر ایسوسی ایشن نہ صرف ضلع جہلم میں بلکہ دیگر اضلاع میں بھی بے سہارا خواتین کیلئے سہارا بنے گئی۔

عورت ویلفیئر ایسوسی ایشن

اپنا تبصرہ بھیجیں