کرپٹو کرنسی

کرپٹو کرنسی کی دنیا کی کوئین کے ریڈ وارنٹ جاری

کرپٹو کرنسی میں جوں جوں ترقی ہو رہی ہے،فراڈیے اور دھوکہ باز بھی اس کے ذریعے صارفین کو اپنا ہنر دکھا رہے ہیں۔

تازہ واقعہ میں ڈیجیٹل کرنسی کی تاریخ میں ہونے والی دھوکہ دہی کی بڑی واردات کی مرکزی ملزمہ روجا اگنیتوا کا نام انتہائی مطلوب مجرمان کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

آج بٹ کوائن کے چرچے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ مگر 2015 میں جب لوگوں کی اکثریت کو اس سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتی تھی توایک متوقع جعلی کرپٹو کرنسی ( ون کوائن) نے دنیا بھرکے سرمایہ کاروں کو اپنی طرف کھینچ لیا۔

’ون کوائن ‘ نامی اس کرپٹوکرنسی کے بارے میں ایک منظم بنیادوں پر پروپیگنڈا کیا گیا کہ ابھی اس کی پری لانچنگ ہو رہی ہے ،اورجس دن یہ باقاعدہ طورپرلانچ ہو گئی تواس کے خریدار راتوں رات ارب پتی بن جائیں گے۔

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی دو آف شورکمپنیوں ون کوائن لیمیٹڈ اور ون لائف نیٹ ورک لیمیٹڈ نے ون کوائن کو کرپٹو کرنسی کے طور پر مارکیٹ میں متعارف کرایا۔

ڈیجیٹل دنیا کی تاریخ کے اس سب سے بڑے مالیاتی فراڈ کی ماسٹرمائنڈ ایک خاتون روجااگنیتوا بتائی جا رہی تھیں۔

معروف جریدے ٹائمزکے مطابق ون کوائن اسکینڈل نے دنیا بھرکے اداروں کوہلاکررکھ دیا تھا۔

پونزائی اسکیم کی بانی روجا نے کچھ ہی دنوں میں کم و بیش 175 ممالک کے 30 لاکھ سرمایہ کاروں کو5 ارب ڈالرکی بھاری رقم سے محروم کردیا تھا۔ تاہم صرف چین کےتقریبا 267 ملین ڈالرکوریکورکیا جاسکا۔

دریں اثناءون کوائن کی بانی روجا جوخود کو’ کرپٹو کوئین ‘ کہلوانا پسند کرتی تھیں، آج تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پکڑ میں نہیں آسکی ۔

2017 میں اس کرپٹو کوئین کا نام یورپ کے سب سے مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس کرپٹو کرنسی دھوکہ بازگروہ کے کافی سرکردہ افراد روپوش یا گرفتار ہوگئے لیکن کرپٹو کوئین ابھی تک قانون کی دسترس میں نہیں آئی۔

اب انٹر پول نے روجا کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ جاری کیے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں