جہلم لائیو:دل میں محبت ہو تو زمینی فاصلے راستے کبھی رکاوٹ نہیں بنتے .
قوت گویائی سے محروم پاکستانی لڑکے اوربرطانوی لڑکی نے انٹرنیٹ پردوستی کونکاح میں بدل کر عمر بھرکا ساتھ نبھانے کافیصلہ کر لیا۔ جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ملہال مغلاں کے رہائشی قوتِ گویائی سے محروم نوجوان انور شہزاد کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے. اس کی انٹر نیٹ پر ایک برطانوی دوشیزہ مارتھن کارلوس سے دوستی ہوگئی۔ کچھ ہی عرصے میں یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، دونوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔مارتھن کارلوس وعدے کے مطابق ہزاروں کلو میٹر کے فاصلے کو روندتی ہوئی پاکستان پہنچی،اسلام آباد میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور پھر ان حسین لمحات کو یادگار بنانے کے لیے انور شہزاد کے والدین نے ان کو شمالی علاقہ کی سیر کے لیے روانہ کر دیا۔انور شہزادکے گھر والوں کا کہنا ہے کہ مارتھن کارلوس فی الحال پاکستان میں مختصر قیام کے بعد دوبارہ برطانیہ کیلئے روانہ ہوجائے گی لیکن جلد ہی دونوں ایک ساتھ یورپ کی ٹھنڈی ہواؤں میں زندگی گزاریں گے۔
Load/Hide Comments