چیف آف آرمی سٹاف

چیف آف آرمی سٹاف کی جہلم آمد،شہید فوجیوں کی نماز جنازہ میں شرکت

جہلم لائیو:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید جوانوں کی نماز جنازہ جہلم میں ادا کر دی گئی ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہید جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں. پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کنٹرو لائن پر شہید جوانوں کی نماز جنازہ جہلم میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی ایم آئی اور کور کمانڈرز شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت بھی کی جہاں انہیں ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید جوانوں کی بہادری اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

چیف آف آرمی سٹاف
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور اس کیلئے ہر سطح پر جائیں گے۔لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں شہید ہونے والوں میں سپاہی پرویز ،حوالدار ظفر حسین، حوالدار ابراہیم، لانس نائیک شوکت ،سپاہی محمد الیاس، اورسپاہی محمد تنویر شامل ہیں،

چیف آف آرمی سٹافچیف آف آرمی سٹاف  چیف آف آرمی سٹاف

اپنا تبصرہ بھیجیں