چوہدری نذر گوندل

چوہدری نذر گوندل نے پی پی 27سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

سابق ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر گوندل نے پنڈ دادن کے حلقہ سے دوبارہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

تحصیل بھر سے ان کے قریبی ساتھیوں کا اجتماع۔

کس پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑیں گے،یہ طے نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادن خان سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر گوندل نے ایک دفعہ پھر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز تحصیل بھرسے تعلق رکھنے والے ان کے ساتھیوں کا مشاورتی اجلاس ہوا،اس اجلاس میں کندوال سے لے کر جلالپور شریف تک ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں شریک تمام لوگوں نے متفقہ طور پر چوہدری نذر حسین گوندل کی طرف سےالیکشن لڑنے کے فیصلے کی تائید کی،اور ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

تاہم چوہدری نذر حسین گوندل کسی سیاسی جماعت کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیں گے یا آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں آئیں گے،اس کا فیصلہ نہ ہو سکا،اجلاس میں شریک مختلف شخصیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ چوہدری نذر حسین گوندل اس کا فیصلہ حالات و واقعات کے مطابق خود کریں گے،بہرحال وہ پی پی 27سے امیدوار صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔

مشاورتی عمل میں للہ ٹاون سے چویدری نوشران خان للہ، ٹوبھہ سے نذر گردوار ،سروبہ سے ملک مختار سیکرٹری ،بھیلوال سے راجہ مختار ،ساہووال سے حاجی عبدالغفور، چوہدری شفقت بلال گوندل، چویدری تصور متحرم پھپھرہ چویدری انتصار کھوتھی ،اسلم گوندل ،اصغر گوندل ،خان مسعود خان بلوچ ،مرزا محکم دین ،مرزا مظہر ایڈووکیٹ، چویدری خضر حیات بھون صدر بار ایسوسی ایشن پنڈدادن خان، حاجی فضل الرحمن ، جلالپور سے کاشف گوندل ،ساجد گوندل، دولت پور سے حاجی محمد افضل ، راجہ نیاز بھیلوال، رشیم ولیال للہ،اور حاجی سلطان جالپ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور چویدری نذر حسین گوندل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں