دینہ

دینہ میں ٹیچر کے قتل کا معمہ حل،بیوی قاتل نکلی

دینہ میں ٹیچر کے قتل کا معمہ حل۔
بیوی نے ساتھی کی مدد سے اپنے خاوند کو قتل کرایا.
دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر ناچاقی رہتی تھی۔
پولیس نے قلیل وقت میں ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ دینہ کی حدود جی ٹی روڈ ڈومیلی موڑ کے قریب گوجر خان کے رہائشی رفاقت علی ولد محمد غضنفر کی تشدد زدہ نعش ملی،جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر مقتول کے بھائی نزاکت علی ولد محمد غضنفر ساکن تاجو جھنگی تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی کی مدعیت میں فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 435/22 بجرم 302/34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی،اور نہایت قلیل وقت میں قاتل بیوی اور اس کا ساتھی گرفتار کر لیا،تاہم ایک ملزم ےاحال گرفتار نہیں ہوا.

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی بشری ازرم ولد ازرم حسین نے اپنے آشنا ندیم احمد ولد مشتاق احمد ساکن موہڑہ ملکاں گوجر خان کے ساتھ مل کر اپنے خاوند رفاقت علی کو بے دردی سے قتل کرایا اور نعش کو قریبی جنگل میں پھینک دیا.

مقتول رفاقت علی گورنمنٹ سرور شہید بوائز کالج گوجر خان میں پنجابی زبان کے استاد تھے،اور بتایا جا رہا ہے کہ مقتول کی اپنے بیوی سے اکثر ناچاقی رہتی تھی،بلکہ اس کی بیوی نے اس کو خلع کا نوٹس بھی بھجوایا تھا،تاہم بعد میں ان دونوں کے درمیان صلح ہو گئی.

قاتل بیوی کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ وہ بیوٹیشن ہے جبکہ اس کا ساتھی ندیم سابق پولیس ملازم ہے۔

اس کے علاوہ وقوعہ میں ملوث تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کامران ممتاز نے کیس کی سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش کرنے پر ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش دی اور تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں