ڈی پی اوجہلم

صرف 27دنوں بعد ڈی پی اوجہلم تبدیل،عامرنیازی نئے ضلعی آفیسر تعینات

27دن بعد ڈی پی او جہلم تبدیل۔
سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت۔
کیپٹن عامر خان نیازی نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات۔
جہلم سمیت پنجاب کے گیارہ اضلاع کے ضلعی افسر تبدیل کیے گئے.

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کامران ممتاز کو صرف 27دن بعد تبدیل کر دیا گیا،وہ12مئی کو اس عہدے پر تعینات ہوئے تھے،انہیں ٹرانسفر کرتے ہوئے سنٹرل پولیس آفس پنجاب بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے جہلم میں اپنی27روزہ تعیناتی کے دوران پولیس کےمحکمے میں چھپی کالی بھیڑوں کے حوالے سے کافی سخت اقدامات کرنے کی کوشش کی،اور اس سلسلے میں سخت سزائیں بھی تجویز کیں۔ اور پولیس ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی بھی کوسشش کی،لیکن وہ ان اقدامات کو عملی جامہ نہیں پہنا سکے،اور تبدیل ہو گئے۔

انہوں نے 12مئی 2022 ء کو جہلم میں اپنے عہدے کا چارج لیا تھا.

کیپٹن (ر) عامر خان نیازی کوڈی پی او جہلم تعینات کیا گیا ہے،قبل ازیں وہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کی خدمات سر انجام دے رہے تھے،اس کے علاوہ وہ شیخو پورہ میں ایڈشنل ایس پی کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں،ان کا بنیادی پے سکیل اپنے پیشرو آفیسر کی طرح 18ہے.

جہلم میں حالیہ دنوں میں جرائم میں کافی اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے، ان میں قتل اور ڈکیتیوں کے جرائم شامل ہیں،ان سے نمٹنا نئے ڈی پی او جہلم کے لئے امتحان ہو گا.

دریں اثناء سابق ڈی پی او جہلم کی چند ہی دنوں بعد ٹرانسفر کے حوالے سے کافی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں،کہا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر کوئی پرانا کیس ان کی تبدیلی کا موجب بنا،کچھ حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کسی اہم شخصیت کی نا پسندیدگی کی وجہ سے ان کی پوسٹنگ ہوئی ہے، تاہم آفیشلی طور پر اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

دوسری جانب جہلم سمیت پنجاب کے گیارہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تبدیل کیے گئے ہیں،جن میں چنیوٹ،سرگودھا،جھنگ،نارووال،سیالکوٹ،میانوالی،اوکاڑہ،وہاڑی،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور حافظ آباد شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں