نادرا

نادرا نے شہریوں کے لئے نئی سہولت کا اجراء کر دیا

نادرا نے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لئے ایک نئی سہولت فراہم کر دی۔

کووڈ ویسینیشن سرٹیفکیٹ کے بعد اب پولیو اور زرد بخار کی سہولت دی جا رہی ہے.

نادرا کے اشتراک سے وفاقی وزیر صحت نے پولیو اور زرد بخار کی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا باقاعدہ اجراء کر دیا۔

ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اجرا٫ کی یہ تقریب نادرا کےہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی ،اس تقریب میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل ،چیئرمین نادرا طارق ملک اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیشنل امیونائیزیشن مینجمنٹ سسٹم کت تحت جاری ہوں گے، بیرون ملک سفر کرنے والے شہری اب کووڈ ویکسینیشن کی طرح پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ آن لائن حاصل کر سکتے ہیں۔

عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ نادرا نے پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی موبائل ایپ کے ذریعے آسان بنا دی ہے، حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ،صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہمارا مشن اور مقصد ھے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جارھے ہیں،قبل ازیں بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حصول اور تصدیق کرانے مکے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،لیکن ہماری حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ھے،اس لئے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

چیرمین نادرا نے کہا کہ نادرا نے نیشنل امیونائیزیشن مینجمنٹ سسٹم سے پولیو اور زرد بخار کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع کر دیا ہے،پولیو اور زرد بخار کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لئے نادرا نے موبائل ایپ بھی تیار کر لی،جو شہری ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں،اس ایپ سے مذکورہ سرٹیفیکٹ کا حصول مزید آسان ہو جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں