میونسپل کمیٹی

میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر آج الیکشن منعقد ہو گا

جہلم لائیو(الیکشن ڈیسک):بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں میونسپل کمیٹی جہلم کی مخصوص نشستوں پر انتخابات .
لیبر کی مخصوص نشست پر تین، خواتین کی مخصوص نشستوں پر چھ ،یوتھ کی نشست پر چار اور اقلیت کی دو مخصوص نشستوں پر پانچ امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا.
36کونسلرز مخصوص نشستوں کے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے.مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے واضح امکانات ۔
رپورٹ کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں ضلع کونسل کے بعد میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات آج ہوں گے .

میونسپل کمیٹی جہلم میں لیبر کی دو مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے خان ذوالفقار خان ،چوہدری محمد اقبال جبکہ عبدالغفار ملک آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ان کو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے چند ناراض کونسلر کی حمایت حاصل ہے،یوتھ کی اکلوتی سیٹ پر مسلم لیگ ن کے عمر سلیم جبکہ عبدالقوی ،شہروز محمود کیانی،محمد عمر گل آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں.

خواتین کی پانچ مخصوص نشستیں ہیں مسلم لیگ ن کی چار خواتین راشدہ ناہید،عذرا خان،فرحت جبین اور نادرا بیگم شیر کے نشان پر الیکشن لڑیں گئی جبکہ دو خواتین نثار فاطمہ ،رخسانہ حمیدآزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیں گئی۔میونسپل کمیٹی جہلم نے اقلیت کی دو مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے خالد گل اور شاہد سلیم بھٹی الیکشن لڑیں گے جبکہ بشارت بھٹی اور الیاس صادق وٹو آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔میونسپل کمیٹی جہلم کی 36وارڈوں میں مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت حاصل ہے مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ن خواتین کی چار، اقلیت کی دو،لیبر کی دو،یوتھ کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکتی ہے جبکہ ایک خاتون آزاد حیثیت سے الیکشن جیت سکتی ہے۔پولنگ صبح نو بجے شروع ہو گی جو چار بجے تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں