انڈیا کا دارالحکومت دہلی اپنی ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔آبادی کے لحاظ سے بڑا ملک ہونے کی وجہ سے انڈیا کے کیپیٹل دہلی میں ہر رنگ اور نسل کے لوگ وزٹ کرتے ہیں۔ایسی صورت میں سیاحوں کو سب سے پہلے ایک اچھے ریستوران کی تلاش ہوتی ہے تاکہ کھانے کے حوالے سے انہیں کوئی دقت پیش نہ آئے۔
دہلی شہر میں بے شمار ریستوران ہیں۔جن میں سے چند اچھے آوٹ لیٹ تلاش کرنا آسان کام نہیں۔تاہم اس بلاگ میں دہلی کے بہترین ریستورانز کی تفصیل بیان کی جا رہی ہے۔جو کھانے کے شوقین افراد اور خصوصی طور پر انڈیا میں موجود غیر ملکیوں کے لئے معاون ثابت ہو گی۔
تاہم اس فہرست میں صرف چند اچھے ریستورانوں کے حوالے سے بتایا جا رہا ہے۔
Bukhara
بخاراریستوران ، بلا شبہ، تمام مستند ہندوستانی کھانوں کا بہترین مرکز ہے جہاں آپ اس کے سپیشل پکوان جیسے گرم نان اور ملائی کباب، اوردال بخارا سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔یہاں اوپن کچن کے ساتھ مہمانوں کو مٹی کے برتنوں میں بخارا پکوان پیش کیے جاتے ہیں۔انہوں نے ذاءقے اور میعار پر کبھی کمپرومائیز نہیں کیا۔بہرھال ان کی دال بادشاہ ہے۔
Rajinder Da Dhaba
صفدرجنگ انکلیو مارکیٹ میں یہ ریستوران ایک ایک چھوٹے سے کاؤنٹر سے شروع ہوا اور اس کے بعد راجندر کمار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔اس کے تندوری کھانوں کی دنیا میں دھوم ہے۔یہاں پلاسٹک کی چاندی کی پلیٹوں میں کھانا سرو کیا جاتا ہے ۔ان کے گوالاٹی کباب،ملائی ٹکا رولز، اور افغانی چکن ریستوران میں بیٹھ کر کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔
Olive Bar & Kitchen
یہ ریستوران مشہور شیف سوجن سرکار کی مدد سے بنایا گیا ہے جس کے اوپن ائیر لاونج میں آپ اچھے کھانے کے ساتھ لائیو میوزک سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔یورپی کھانوں کے دلدادہ قطب مینار کے قریب واقع اس ریستوران میں اپنی پسند کے کھانے کا آرڈر دے سکتے ہیں۔اتوار کے برنچ کے لیے انڈیا کے دارالحکومت میں یہ ایک بہترین چواءس ہے۔
Indian Accent
دہلی کے لودھی ہوٹل میں بنایا گیا یہ ریستوران Rohit Khattar نے 2009میں قاءم کیا تھا۔اس کے کھانے عالمی سطح پر مشہور ہیں۔جس میں شیف منیش مہروترا کے منفرد فیوژن مینو کا کمال ہے۔کسٹمرز اس کے بلیو پنیر نان اور چکن ٹِکا میٹ بالز کو بے حد پسند کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے اس کی شاخیں لندن اور نیویارک میں بھی بنائی گئی ہیں۔
Bo Tai
اسےدہلی کا جدید ترین ریستوران کہا جا سکتا ہے۔جو قطب مینار کے قریب اس طرح بنائی گئی ہے کہ اس کی چھت قطب مینار کا مکمل نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے کھانوں میں زیادہ تر تھائی فوڈ ہے جو مقامی لوگوں میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔منزل، یہ خوبصورتی سے تیار کیا گیا چھت والا ریستوراں اور بار مقامی لوگوں میں تیزی سے پسندیدہ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ایک تجرباتی تھائی مینو پیش کرتا ہے جس میں املی کیکڑے کے کیک کی طرح کے کچھ کھانے ہیں۔اس میں آن لاءن آرڈر سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
Leo’s Pizzeria
پیزا کے شوقین افراد کے لئے دہلی میں یہ پیزا پارلر اپنے کسٹمرز کو بہترین پیزا سرو کرتے ہیں۔ روزانہ تازہ پکی ہوئی پزا پیش کرتا ہے۔اس کے مالک نے اپنے کتے کے نام سے اسے منسوب کر کھا ہے ۔جس کا تصاویر انٹیرئیر میں کئی جگہوں پر موجود ہیں۔اس کے علاوہ اس کا اندرونی ماحول نہایت آرام دہ ہے جہاں مختلف قسم کے پیزا سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔
Sagar Ratna
یہ ریستوران دہلی اور انڈیا کے سبزی خوروں کے لئے بہترین جگہ ہے،دہلی شہر میں اس کی کافی فرنچاءزز موجود ہیں لیکن ڈیفنس کالونی مارکیٹ میں ساگر رتنا ایک بالکل جادوئی مقام ہے۔جہاں اسٹیل کے شیشے میں پیش کی جانے والی ساؤتھ انڈین کافی اس کی انفرادیت میں اضافہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کا انٹیرئیر بھی دیکھنے کے قابل ہے۔
Greenr
یہ انتہائی خوبصورت کیفے دہلی کے حسن میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کاورکنگ اسپیس ایریا بھی اپنے میعار کو قاءم رکھے ہوئے ہے۔ گرینر کے 80% کھانے ویگن ہیں جو اپنے کسٹمرز کو کافی ویگن آپشنزفراہم کرتا ہے۔دراصل اس کیفے کا خیال ہے کہ صحت افزا ویگن کھانے بھی مزیدار ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اس کی موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لئے کچھ موبائیل ایپس کی بھی مدد آپ لے سکتے ہیں۔
Town Hall:
دہلی کا ٹاؤن ہال ریستوراں پیزا، سینڈوچ اور برگر کھانے والوں کے لیے بہترین جگہ ہے۔ خان مارکیٹ میں واقع یہ ریستوران اپنے صارفین کو مدھم روشنیوں اور موسیقی کے ساتھ ایک پرکشش ماحول فراہم کرتا ہے۔ دہلی کے لوگوں میں سشی ٹرینڈی ہے۔ دہلی کے لوگ ویک اینڈ پر اس ریستوراں میں آتے ہیں۔
Karim’s
پرانی دہلی میں جامع مسجد کے قریب 1913 میں قائم ہونے والا یہ ریستوران اپنے روایتی دیسی اور نان ویجٹیرین پکوانوں کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کھانا کھاتے ہوئے آپ کو پرانے مغل دور کا احساس ہوتا ہے۔ یہاںجب آپ بریانی، نہاری، یا کباب کھاتے ہیںتو پھراس ریستوراں کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکتے۔
Andhra Bhavan:
یہ دہلی میں آندھرا پردیش حکومت کی ملکیت کینٹین نما ریستوران ہے۔ یہاں جنوبی ہندوستانی کھانا سٹیل کی پلیٹوں پر پیش کیا جاتا ہے، جو اب اس کی پہچان بن چکا ہے۔ تاہم، یہاں اکثر نان ویجیٹیرین کھانا دستیاب ہوتا ہے۔
Café Lota:
نیشنل کرافٹ میوزیم، دہلی میں قائم اس کیفے کا ایک منفرد منظر ہے۔ بانس کی لکڑیوں والی چھت وہاں بیٹھے لوگوں کو سکون کا احساس دیتی ہے۔ اس میوزیم میں نمائش دیکھنے والوں کے لکھانے کے لیے یہ ایک بہترین جگہ ہے۔ یہاں آرٹ سے محبت کرنے والوں کے لیے مختلف قسم کے پکوان دستیاب ہیں۔ دہلی کے لوگ یہاں پالک چاٹ کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔
Wasabi by Morimoto:
اگر آپ دہلی میں جاپانی کھانے کی تلاش میں ہیں تو یہ ریستوراں آپ کی خواہش پوری کر سکتا ہے۔ دہلی کے پرتعیش تاج محل ہوٹل میں بنائے گئے اس ریستوراں میں جائیں اور جاپانی پکوان کے ساتھ سوشی کھائیں۔ ریستوراں کے اندرونی ماحول کا گاہکوں کے مزاج پر مثبت اثر پڑتا ہے۔
Thanks to Lafunter