چوہدری ندیم خادم نے پارٹی غداروں کے خلاف علم بلند کر دیا.
عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دیئے.
میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے الیکشن میں ن لیگی ٹکٹ ہولڈر ہی جیتیں گے،
سابق ایم پی اے کی گفتگو،
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،کنیٹنر مافیا کو ضمنی انتخابات ،کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات اور بلدیاتی الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کے انتخابات پر عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا،
چوہدری ندیم خادم کا کہنا تھا کہ عوام نے کارکردگی کی بناء پر پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ اور ٹکٹ ہولڈر امیدواروں کا انتخاب کر کے یہ ثابت کردیا کہ عوام ملک میں ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں ،
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع جہلم میں تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے گا ،سیوریج ،نکاسی آب ،گلیوں ،نالیوں اور سڑکوں کی تعمیر تیزی سے مکمل کی جارہی ہے،پل بنوائے جارہے ہیں ،تعلیمی اداروں بہتری کے ساتھ ساتھ نئے تعلیمی ادارے بھی بنوائے جارہے ہیں ،
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور بنیادی مراکز صحت سے عوام کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات کے بعد بلدیاتی الیکشن کی آخری مرحلہ میں بھی افہام و تفہیم کے ساتھ فیصلے کیے جائیں گے،انشاء اللہ میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کامیاب ہوں گے ،مسلم لیگ ن کے ساتھ غداری اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔