حادثات کے عالمی دن

گورنمنٹ کالج میں حادثات کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی): حادثات سے متاثرین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جی ٹی روڈ میں منعقد ہو ئی جس میں ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس، محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے افسران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔جہاں نامور آتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر تفسیر گوندل نے حادثات میں لگنے والی چوٹوں ، اثرات ،علاج روشنی ڈالی، سب انسپکٹر ٹریفک پولیس ملک ارشد نے ٹریفک قوانین ، پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر اعظم نے معاشرتی رویوں اور ڈی او ریسکیو ڈاکٹر فیصل نے ریسکیو اینڈ سیفٹی بارے آگاہی لیکچرز دئیے ۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ذمہ دار شہری کی طرح قوانین کی پاسداری کرکے ٹریفک حادثات کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں