جہلم میں معصوم لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کا واقعہ۔
پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جہلم کے علاقہ چونترہ میں عارضی طور رائش پذیر ضلع منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے محنت کش نے دو روز قبل تھانہ صدر جہلم میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اور اسکی بیوی کام کاج کے سلسلے میں دن بھر گھر سے باہر رہتے تھے جبکہ اس کی 13سالہ معصوم بچی گھر پر اکیلی ہوتی تھی،اس نے تحریر کیاکہ اس کی بیٹی نے اسے بتایا ہے کہ محلے کے اوباش نوجوان عدیل نے دو ماہ قبل ان گھر آکر ان کی بٖتی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی،اور بعد ازاں اس کی تصاویر اپنے دوستوں کو بھیجتا رہا ،جس کی وجہ سے محنت کش کی معصوم بچی کافی خوفزدہ ہو گئی۔
درخواست گزار محنت کش کی شکایت پر پولیس تھانہ صدر جہلم نے زیر دفعہ 376/292Cتعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن عامر خان نیازی کوجب اس واقعہ کی اطلاع ملی تو انہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر کو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی،جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کے سامنے واقعہ کا اعتراف کر لیا ،مگراس نے پولیس کو بتایا کہ ان کے درمیان جو بھی ہوا باہمی رضا مندی سے ہوا۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اکثر پولیس کی حراست میں بیانات بدلتے رہتے ہیں،اس لئے ملزم کی مکمل تفتیش کی جائے گی اور محنت کش خاندان کو انصاف کی فراہمی کیا جائے گا۔
اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ معاشرے میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے،اس کے علاوہ زیادتی جیسے مکروہ جرائم کے خلاف عوام میآگاہی مہم بھی چلائی جانی چاہیے.