پاک ناروے فورم اور گجر یو تھ فورم کے باہمی تعاون سے جہلم میں واٹر فلٹریشن پلانٹ پروگرام کا آغاز۔
جہلم اور چکوال کے پسماندہ علاقوں میں پانی کے پلانٹ لھائے جائیں گے۔
اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،صدر پاک ناروے فورم
تفصیلات کے مطابق سمندر پار مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم پاک ناروے فورم نے جہلم اور چکوال کے کئی علاقوں میں صاف پانی کی کمی کو دیکھتے ہوئے واٹر فلٹریشن پلانٹ پروگرام شروع کیا ہے،یہ پروگرام پاک ناروے فورم اور گوجر یوتھ فورم جہلم کے باہمی تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے ایک تقریب گزشتہ روز گوجر یوتھ فورم جہلم کے زیر اہتمام معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری غلام احمد زمرد کے ڈیرہ پر راٹھیاں میں منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری قمر عباس ٹوانہ صدر پاک ناروے فورم تھے۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا دل ہم وطنوں کے لئے دھڑکتا ہے،اور وہ اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔چوہدری قمر عباس نے کہا کہ جہلم اور ثکوال میں صاف پانی کی کمی کو دیکھتے ہوئے پاک ناروے فورم کی جانب سے واٹر فلٹریشن پلانٹ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس میں انہیں گوجر یوتھ فورم جہلم کا بھرپور تعاون حاصل ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے مزید فلاحی پروگرام پائپ لائن میں ہیں،وہ اپنےلوگوں کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
اس تقریب میں راجہ عاشق حسین گوجرخان (ناروے) چودھری احسان محمود کھٹانہ ناروے چودھری عمر مشتاق برگٹ صدر جہلم چیمبر آف کامرس چوہدری ریحان اصغر وائس چیئرمین گوجر یوتھ فورم جہلم پہلوان چودھری طاہر حسین موٹا غربی ، چوہدری تنویر حسین باگڑیاں، چوہدری وقاص آصف کوٹلہ آئمہ ،خرم شہزاد دینہ ،چوہدری جبار حسین بالا گجراں ،چوہدری محمد شریف یعقوب بالا گجراں ،چوہدری سہیل عزیز چیلیانوالہ اور چوہدری ظہیر الٰہی گورسی آوانہ اور دیگر نے شرکت کی۔
آخر میں چوھدری شریف یعقوب گوجر کی طرف سے مہمانون کو پر تکلف ضیافت دی گئی۔