ضلع جہلم میں دفعہ 144نافذ۔
چار یا چار سے زائد افراد کو اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں۔
اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی عائد۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں محرم الھرام کی آمد کے ساتھ ہی دفعہ144نافذ کر دی گئی۔
اس ھوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتطامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
چنانچہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت ضلع جہلم میں اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کسی قسم کے اسلحے کی نمائش کی شہریوں کو اجازت نہیں،اور نہ ہی ہوائی فائرنگ کی اجازت ہے۔
دفعہ 144 کے تحت مجالس اور جلوسوں کے علاوہ کسی بھی جگہ چار یا چار سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے جلوس کے راستوں کے آس پاس کسی قسم کی کنسٹریکشن یا تعمیرکرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی،تاہم بزرگ، بچے اور خواتین کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔
بینرز، پلے کارڈز اور اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔کسی شہری یا کسی مذہبی تنظیم کے رکن کو اس بت کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی کہ وہ مخالف مکاتب فکر کے خلاف نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرے۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم سوبہ پنجاب کے پرامن اضلاع میں شامل ہے،تاہم ملک بھر کی صورتحال کے پیش نظر ہر سال کیطرح اس سال بھی ضلع جہلم میں حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے.اس موقع پر شہریوں کو بھی زمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کسی قسم کی مشکوک سرگرمی کے بارے میں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دینی چاہیے.