ڈی سی جہلم

نعمان حفیظ دوبارہ ڈی سی جہلم تعینات

ڈی سی جہلم تین ماہ بعدتبدیل کر دئیے گئے۔
نعمان حفیظ دوبارہ ڈپٹی کمشنرجہلم تعینات۔
کامران خان کو ڈی سی ساہیوال لگا دیا گیا۔
جہلم کی مخدوش صورتھال نئے ڈی سی جہلم کے لئے ایک چیلنج.

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کو حکومت پنجاب نے ایک نوٹفیکیشن کے ذریعے تبدیل کرتے ہوئے ڈی سی ساہیوال تعینات کر دیا ہے۔
وہ کم و بیش تین ماہ تک جہلم میں تعینات رہے۔
ان کا بنیادی پے سکیل 18ہے۔
جہلم میں تعیناتی کے دوران ان کی پرفارمنس درمیانے درجے کی رہی،افسر شاہی کو وہ لگام دینے سے قاصر رہے،جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور میگا پراجیکٹس کے حوالے سے انہوں نے نہایت سست روی سے کام کیا۔
دوسری جانب نعمان حفیظ کو دوسری دفعہ ڈی سی جہلم لگایا گیا ہے،اس سے قبل وہ اکتوبر 2021سے مئی 2022تک ڈپٹی کمشنر جہلم کے طور پر خدمات سر انجام دیتے رہے۔اور اب گوجرانوالہ میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کے طور پر کام کر رہے تھے.

لیکن اس دفعہ ان کا بنیادی پے سکیل 18کی بجائے19ہے،بتایا جا رہا ہے کہ وہ قبل ازیں جہلم کےمنتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ آٹھ ماہ تک کام کر چکے ہیں،اس لئے ان کا دوبارہ ڈی سی جہلم تعینات کیا گیا ہے۔

تاہم شہریوں کا ڈی سی جہلم کی دوبارہ تعیناتی پر کہنا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ نعمان حفیظ دوبارہ ڈپٹی کمشنرکے طور پر جہلم کی تعمیر و ترقی کے لئے کیا کردار ادا کرتے ہیں،کیونکہ اس وقت ضلع جہلم کی حالت کافی ابتر ہے،جہلم شہر سمیت ہر طرف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،جاری ترقیاتی منصوبوں پرکافی عرصہ سے کام رکا ہوا ہے،اس کے علاوہ جہلم میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے،منشیات فروشی اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں آئے روز سننے کو ملتی ہیں،لہذا نئے تعینات ہونے والے ڈی سی جہلم کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں