عمران خان

عمران خان کے جہلم میں جلسے کی تیاریاں شروع

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جہلم جلسے کے حوالے سے تیاریاں عروج پر۔
ضلعی تنظیم نے جلسہ منیجمنٹ ٹیم تشکیل دے دی۔
کارکنوں میں جو ش و خروش۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے 27اگست کو جہلم میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے،جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے،اس حوالے سے پی ٹٖی آئی جہلم کی طرف سے زور و شور سے تیاریاں کی جا رہی ہیں،تحریک انصاف کے کارکنوں میں بھی کافی جو ش و خروش پایا جاتا ہے،توقع کی جا رہی ہے کہ جلسے میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کر ے گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے دیگر افسران کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا،اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

جلسے کی کامیابی کے لئے پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ضلع بھر میں مہم چلائی جا رہی ہے،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ککہا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے،موجودہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے اس بحران کا مقابلہ نہیں کر سکتی،اس لئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان عوام کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے جہلم میں جلسہ کر رہے ہیں.

دریں اثناء تحریک انصاف جہلم کی جانب سے جلسے کے انتظامات کے لئے ایک خصوصی منیجمنٹ ٹیم تشکیل دی گئی ہے،جس میں فواد چوہدری،چوہدری ظفر اقبال ، راجہ یاور کمال،چوہدری غلام احمد زمرد،فراز چوہدری،چوہدری فوق شیرباز،چوہدری زاہد اختر،میاں ہارون،مرزا جمشید،چوہدری خاور وجاہت وسیم،چوہدری شفقت بلال گوندل،راجہ شاہنواز،ملک وقار،اسد بخاری،ملک عبید،سید اظہر حسین زیدی،رضوان منور،ملک نسیم،چوہدری تصور،چوہدری سعید مونن،خان جمشید،حمزی نون،چوہدری شوکت،ذیشان جرال،چوہدری فضل،مظہراقبال،راجہ نسیم،ملک مشتاق،حاجی شریف،ملک یاسین،ابرار شاہ،تنویر ممیان، محمد شہزاد بجوالہ،ملک شوکت،مہر سعید،راجہ طارق، راجہ شہباز،خادم بٹ،قیصر شجاع،ملک عدنان،راجہ عرفان،چوہدری رفیق کنتریلی،چوہدری عمر مشتاق،ملک نعمان،ڈاکٹر راشد،سعد بن عقیل،مائیکل جیمز،رشیدہ عزیز،سمیرہ فضل اور سعدیہ راجہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں