ملکہ الزبتھ کی وفات سے معلوم ہوا.
معلوم ہوا ایک ملکہ عام عورت بھی ہو سکتی ہے.
معلوم ہوا 70سال تک اقتدار کا ہما اپنے سر پر بٹھانے کے بعد آخراسے اتارنا ہے.
معلوم ہوا پائیدار اور پرامن اقتدار کے لئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے.
معلوم ہوا جسم اور جغرافیے پر حکومت کرنے والے مر جاتے ہیں لیکن دلوں پر حکومت کرنے والے زندہ رہتے ہیں.
معلوم ہوا تخت نشین ملکہ اپنے ملک کی امیر ترین خاتون نہیں بھی ہو سکتی.
معلوم ہوا کوئی خاتون حکمران اداکاری کے جوہر بھی دکھا سکتی ہے.
معلوم ہوا ملکہ سلطنت بوقت ضرورت سٹاف سے خفیہ رابطے کے لئے اپنا پرس استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے.
معلوم ہوا ایک دن پیدا ہونے والی ملکہ دو دن سالگرہ منانے کا استحقاق رکھتی ہے.
معلوم ہوادنیا میں حکمرانی کرنے والی عورت بھی موت کے بعد اپنے خاوند کے پہلو میں دفن ہونا پسند کرتی ہے.
بہرحال معلوم ہوا خدا اگر حسن دے تو نزاکت آ ہی جاتی ہے۔