جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی)سینئر صحافی محمدشہباز بٹ پر حملہ کر کے شدید زخمی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار.
ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر 20اکتوبر کو ٹی ایم اے آفس میں محمدشہباز بٹ پر حملہ کیا جس سے ہاتھ کی دو انگلیاں ٹوٹ گئیں .
سر اور پسلیوں پر ضربات آئیں.
میڈیکل لیگل رپورٹ کے بعد تھانہ سول لائن جہلم پولیس نے ایک نامزد اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا .
مرکزی ملزم عمران شکیل نے ایڈیشنل سیشن جج سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی جو گزشتہ روز خارج ہونے پر تھانہ سول لائن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 18اکتوبر کو ٹی ایم اے آفس میں سینئر صحافی محمد شہباز بٹ نے اشتہاری ملزم نعمان کی موجودگی پر ٹی ایم اے افسران کو مطلع کیا اور تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع دی جس پر20اکتوبر کو اشتہاری ملزم کے سہولت کاروں نے محمد شہباز بٹ کو زد کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ان کے دائیں ہاتھ کی دو انگلیاں ٹوٹ گئیں اور جسم کے مختلف حصوں پر ضربات آئیں.
تھانہ سول لائن پولیس موقع پر پہنچی تحصیل آفیسر فنانس نے بھی ملزمان عمران شکیل وغیرہ کے خلاف پولیس کو درخواست دی جبکہ میڈیکل لیگل رپورٹ کے بعد محمد شہبا ز بٹ کی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا .
ملزمان کی گرفتاری کیلئے سول لائن پولیس نے چھاپے مارے تو ملزم عمران شکیل نے قبل از گرفتاری عبوری ضمانت کروا لی ا ور میڈیکل لیگل رپورٹ کو بھی چیلنج کیا ،میڈیکل بورڈ نے بھی ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ برقرار رکھا.
گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج عنبرین قریشی نے بحث کے بعد ملزم عمران شکیل کی عبوری ضمانت خارج کر دی ،تھانہ سول لائن پولیس کے اے ایس آئی اعجاز احمد نے عدالت کے باہر سے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،آج ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا،دوران ریمانڈ ملزم سے فرار ہونے والے نامعلوم ساتھی کے متعلق دریافت کیا جائیگا،سینئر صحافی محمد شہباز بٹ کی طرف سے سینئر وکیل راشد عزیز چوہدری اور ملک رضوان احمد جبکہ ملزم عمران شکیل کی طرف سے اسد وڑائچ ایڈووکیٹ نے عدالت میں بحث کی۔