جہلم کے سپوت

جہلم کے سپوت کی انسپکٹر کے عہدے پرترقی

جہلم لائیو(خصوصی رپورٹ): جہلم کے سپوت کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی مل گئی۔
اہلیان علاقہ کی جانب سے مبارکباد کا اظہار۔
آر پی او راولپنڈی اور سی ٹی او نے نئے عہدے کے بیجز لگائے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ متیال سے تعلق رکھنے والے راولپنڈی پولیس کے نوجوان آفیسر چوہدری قیصر علی کو انسپکٹر کے عہدے پر محکمانہ ترقی مل گئی۔
انہیں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی اور سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ ترقی کے بیجز لگائے۔

جہلم کے سپوت

اس خوشی کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں متیال میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
انسپکٹر چوہدری قیصر علی نے اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے راولپنڈی پولیس میں تعیناتی کے بعد انتہائی ایمانداری سے کام کیا،اور میرے والدین،حلقہ احباب،اساتذہ اور ساتھی اہلکاروں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ آج اس منصب پر پہنچا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے نئے عہدے پر بھی اپنی خدمات انتہائی جانفشانی سے سرانجام دیں گے۔

جہلم کے سپوت

آخر میں انہوں نے اہلیان علاقہ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں