این اے 60

پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری نوید ایڈوکیٹ نے این اے 60سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

جہلم لائیو(سیاسی ڈیسک):جہلم کے معروف قانون دان نے پی ٹی آئی کی جانب سے جہلم کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 سےالیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے معروف قانون دان اور انصاف لائیرز فورم جہلم کے سابق صدر چوہدری نوید احمد ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے الیکشن لڑنے کے لئے ٹکٹ کی درخواست دے دی، ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پی ٹی آئی کےلئے انصاف لائیرز فورم کے صدرکی حیثیت سے انہوں نے جرات اور بہادری سے بے لوث خدمات سرانجام دیں،اور پی ٹی آئی جہلم کے ارکان کو فوری اور مفت قانونی خدمات پیش کیں،اس کو دیکھتے ہوئے پارٹی قیادت نے ایک اجلاس میں عندیہ دیا کہ وہ جہلم سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے الیکشن لڑیں،چنانچہ گزشتہ روزانہوں نے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست دے دی،اس موقع پر چوہدری نوید ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی نے ان کو ٹکٹ دیا تو وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنی جماعت اور اپنی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے.

یاد رہے کہ چوہدری نوید احمد ایڈوکیٹ جہلم شہر کے ایک معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،وہ ڈسٹرکٹ بار جہلم کے سابق وائس پیزیڈنٹ بھی رہ چکے ہیں،اور ان کے والد چوہدری امتیاز ایڈوکیٹ مرحوم 1987سے 1999تک بلدیہ جہلم کے کونسلر منتخب ہوتے رہے ہیں اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار کے بھی صدر رہے ہیں،جبکہ ان کے دادا حاجی احمد نے ریلوے روڈ جہلم پر قائم معروف حاجی ہوٹل کی 1948ء میں بنیاد رکھی .

اپنا تبصرہ بھیجیں