ہم ووٹ کیسے کریں؟
آپ جس رہنما کو سخت ناپسند کرتے ہیں،ایسا کریں اس کو ووٹ دیں،ورنہ اس کو ووٹ دیں جس لیڈر کو آپ بہت پسند کرتے ہیں۔
آپ کسی ذاتی مفاد پر ووٹ دیں،ذاتی تعلق پر ووٹ دیں،برادری کے نام پر ووٹ دیں،مسلک کے نام پر ووٹ دیں،ہوا کا رخ دیکھ کر ووٹ دیں،”غیر مرئی طاقت“ کے اشارے پر ووٹ دیں،اپنی شناخت بنانے کے لئے ووٹ دیں،ورنہ قومی مفاد کے تحت ووٹ دیں۔
آپ ماضی کو بھول کر ووٹ دیں،تاریخ کو نظر انداز کر کے ووٹ دیں،جمہوری اصولوں کو مسترد کر کے ووٹ دیں،اپنی کمزور یاداشت کا بہانہ بنا کر ووٹ دیں،ورنہ ماضی اور حال کو جوڑتے ہوئے مستقبل کو سنوارنے کے لئے ووٹ دیں۔
آپ اپنی ووٹ کو اپنی کمزوری سمجھ کر ووٹ دیں،کسی کی امانت سمجھتے ہوئے ووٹ دیں،ادھار کے طور پر کسی امیدوار کو ووٹ دیں،راہ چلتے آدمی کے کہنے پر ووٹ دیں،ورنہ ووٹ کی طاقت کو سمجھتے ہوئے ووٹ کو طاقت دیں۔
آپ وقتی جذبات کے تحت ووٹ دیں،غصے کی حالت میں ووٹ دیں،ردعمل کے طور پر ووٹ دیں،نفرت کی بنیاد پر ووٹ دیں،ورنہ ٹھوس حکمت عملی کے تحت ووٹ دیں۔
آپ تقریر کو سن کر ووٹ دیں،تصویر کو دیکھ کر ووٹ دیں،تحریر کو پڑھ کر ووٹ دیں،ورنہ ووٹ کو تدبیر سمجھ کر تدبیر کے طور پر ووٹ دیں۔
اچھا آپ قائداعظم کی تصویر والے کاغذکو لے کر ووٹ دیں،ورنہ قائداعظم کی تصویر کو دیکھ کر ووٹ دیں۔