System In Pakistan

سسٹم تحریر: نوید احمد

اگر آپ سٹم کو سمجھتے ہیں تو آگے بڑھتے ہیں، جب آپ آگے بڑھتے ہیں تو کچھ چیزوں سے ڈرتے ہیں، جب آپ کچھ چیزوں سے ڈرتے ہیں تو اپنے آپ سے لڑتے ہیں، اپنے اندر جنگ کرتے ہیں، جب آپ اپنے اندر جنگ کرتے ہیں تو ضمیر کو ملامت کرتے ہیں، اسے ترقی مخالف سمجھتے ہیں، جب آپ ضمیر کو ترقی مخالف سمجھتے ہیں ، تو اس کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے کتراتے ہیں، اس کی طرفداری کرنے سے گھبراتے ہیں کسی دوسرے راستے کی طرف جاتے ہیں، جہاں سے خوشحالی خرید کر لاتے ہیں، بدحالی سے جان چھڑاتے ہیں صحیح اور غلط ۔ اچھا اور برا۔ سیاہ اور سفید ۔ دن اور رات ۔ بہادری اور بزدلی۔ ناکامی اور کامیابی کے معنی تبدیل کرتے ہیں۔ مطلب آپ کردار کو بدلتے ہیں۔ یعنی آپ سسٹم کو سمجھتے ہیں۔




 

اپنا تبصرہ بھیجیں