جہلم لائیو:پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد جانے والاجہازحویلیاں کے نزدیک گر کر تباہ،طیارے میں سوار تمام افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع،
بتایا جا رہا ہے کہ جہلم سے تعلق رکھنے والا پائلٹ جہاز چلا رہا تھا.
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کاطیارہ پی کے661چترال سے اسلام آباد کی طرف محو پرواز تھا کہ ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا،ذرائع کے مطابق مذکورہ طیارے کو جہلم سے تعلق رکھنے والے پائلٹ صالح جنجوعہ آپریٹ کر رہے تھے،جس میں وہاڑی سے تعلق رکھنے والے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ ،معروف عالم دین جنید جمشیداور جہلم سے تعلق رکھنے والے پائلٹ اور ایک یونیورسٹی طالب علم سمیت تمام 47افراد جاں بحق ہو گئے،اس اندوہناک حادثے پر پوری قوم سوگوار ہے،
سوگوار خاندانوں سے ادارہ جہلم لائیو کی جانب سے اظہار تعزیت کیا جاتا ہے،