جہلم لائیو(راجہ شہزاد علی):میونسپل کمیٹی کے الیکشن میں حصہ لینے کامقصدظلم اور جبر سے شہر کی عوام کو بچانا ہے ،چند مفاد پرست سیاستدان ہمیشہ بلدیہ آفس کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں ، 22 دسمبر کو تمام کونسلرز اپنے ضمیر کی آواز پر حق اور سچ کا ساتھ دیں،جہلم کے شہریوں کے دلوں کی آواز سُنیں اورمیونسپل کمیٹی کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی جہلم کے آزاد امیدوار برائے چیئرمین خادم اللہ بٹ اورامیدوار برائے وائس چیئرمین راجہ نعیم اعجاز عرف راجہ سیمی نے جہلم لائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ کونسلر حضرات بھکاؤسیاست کا حصہ نہ بنیں ،ضمیر کی آواز پر حق اور سچ کا ساتھ دیں،کچھ لوگ ضلعی حکومت میں اپنے من پسند افراد لانے کے لئے چند ٹکوں کے عوض ضمیرکے سودے کر رہے ہیں،ناکامی ایسے لوگوں کا مقدر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مشن جہلم شہر کی ترقی ہے ، اگر ہمیں تو شہر کے لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے، عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہوگا،بلدیہ جہلم کے آزاد امیدواروں نے کہا کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ ہماری گنتی میں اضافہ ہو رہا ہے،منتخب کونسلروں کا رسپانس حوصلہ افزا ہے،انشاء اللہ ہم منتخب ہو کر جہلم شہر کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور بلدیہ آفس کو ذاتی مفاد کی بجائے اجتماعی مفاد کے لئے استعمال کریں گے،