گھرمالہ ہاؤس

گھرمالہ ہاؤس پریس کانفرنس،حافظ اعجاز کی حمایت کا اعلان

جہلم لائیو(الیکشن ڈیسک)گھرمالہ ہاؤس میں پریس کانفرنس،ضلع کونسل کے امیدوار برائے چیئرمین حافظ اعجاز محمود جنجوعہ کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا.

پریس کانفرنس میں ایم این اے نگہت پروین میر،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم،ایم پی اے چوہدری نذر گوندل،ایم پی اے راجہ اویس خالد،ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید،ممبران ضلع کونسل راجہ احسن رضا،راجہ افراسیاب،چوہدری بنارس،میجر(ر)چوہدری آصف،ذکیہ بیگم،تاج بیگم،شازیہ طارق،آپا کلثوم،زاہد الطاف،آصف کیانی،چوہدری عاشق حسین،چوہدری عتیق الرحمن،اسیس جاوید،سید گل بہار شاہ،چوہدری قدیر،ملک رب نواز،راجہ صفیر،چیئرمین یونین کونسل کندوال ملک امجد اور چیئرمین یونین کونسل دھریالہ جالب مظفر اقبال کے بھائی بھی موجود تھے،امیدوار برائے چیئرمین حافظ اعجاز جنجوعہ اور وائس چیئرمین چوہدری سہیل ظفر کی پریس کانفرنس میں شریک ہوئے.

مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری ندیم خادم نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کے اندر ہی مقابلہ نظر آرہا ہے،ہم نے باقی تمام جگہ افہام وتفہیم سے فیصلے کیے لیکن چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں اتفاق نہ ہو سکا،موجودہ صورتحال میں اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ گھرمالہ خاندان جماعت اور قائدین کے فیصلے کا احترام کرتا ہے،ہم مسلم لیگ (ن)اور حافظ اعجاز جنجوعہ کے ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین چار روز سے اختلافات اور جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں کامیاب نہ ہوسکا،راجہ احمد شوکت میرے چچا اور بزرگ ہیں اور میں ان کا احترام کرتا ہوں،مسلم لیگ (ن)کے باغی ممبران ضلع کونسل نے چند روز قبل جو پریس کانفرنس کی اس میں غلط تعداد بتائی گئی.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2018 ء کےالیکشن میں پارٹی این اے 62کا ٹکٹ دے یا نہ دے جو فیصلہ بھی قیادت کرے گی قبول ہوگا.

ندیم خادم نے کہا راجہ قاسم علی خان اور راجہ احمدشوکت کے نام میں نے اور مطلوب مہدی نے فائنل نہیں کیے بلکہ مسلم لیگ (ن)کی بنائی گئی کمیٹی نے ایک شارٹ لسٹ ہمارے پاس بھیجی اس میں سے ہم نے دو نام فائنل کیے،راجہ قاسم علی خان نے تو چیئرمین ضلع کونسل کیلئے درخواست جمع ہی نہیں کروائی تھی اس کا نام شارٹ لسٹ میں کیسے آیا؟اس سوال کے جواب میں ندیم خادم نے کہا کہ مطلوب مہدی کی درخواست کی جگہ اس کا نام ڈالا گیا.

اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری نذر گوندل،راجہ اویس خالد نے کہا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید نے کہا کہ 30سال سے پارٹی کے ساتھ ہوں،مسلم لیگ (ن)جہلم میں کبھی دراڑ نہیں پڑی،جس کو ٹکٹ ملا ہے وہ بھی پارٹی کا جانثار ہے اور جو ناراض ہے وہ بھی جانثار ہیں،کارکنان کو اختلاف کرنے کا حق ہے مجھے امید ہے انشاء اللہ ہم اکٹھے ہو جائیں گے.

چیئرمین یونین کونسل سنگھوئی راجہ احسن رضا نے اس موقع پر کہا کہ جب راجہ محمد افضل خان نے مسلم لیگ (ن) پر حکمرانی کی تو اس وقت ایک بندے کا فیصلہ ہوتا تھا،اس کے بعد چوہدری ندیم خادم اور چوہدری لال حسین نے ورکرز کو عزت دی اور فیصلوں میں شامل کیا ان کی طرف سے آج تک منافقت نہیں ہوئی،میں بھی چیئرمین کا امیدوار ہو سکتا تھا لیکن میں نے راجہ احمد شوکت جو میرے بزرگ ہیں ان کی وجہ سے کاغذات جمع نہیں کروائے،مسلم لیگ (ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اعجاز جنجوعہ ٹکٹ لے کر آئے ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں،ہم نے شیر کو ووٹ دے کر کامیاب بنانا ہے،انہوں نے کہا راجہ احمد شوکت اور قاسم علی خان اتنی تعداد میں ممبران ضلع کونسل کو نہیں لے کر چل سکتے ان کے پیچھے ایم این اے راجہ مطلوب مہدی کا ہاتھ ہے،

گھرمالہ ہاؤس

اپنا تبصرہ بھیجیں