جہلم لائیو(عامر کیانی):. فواد آیا سواد آیا ،جہلم شہر نعروں سے گونج اٹھا. تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا جہلم پہنچنے پرپرتپاک استقبال.
جی ٹی روڈ سی این جی سے لے کر بالمقابل کمپنی باغ تک پی ٹی آ ئی کے سینکڑوں نوجوانوں نے بھرپور استقبال کیا.
ان کے ہمراہ ساپق صدر ندیم افضل بنٹی سابق جنرل سیکرٹری راجہ شاہ نواز،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما چوہدری قربان حسین کے علاوہ جماعت کے اہم رہنما بھی تھے.
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کے اصرار پر مجھے اتنے بڑے عہدے سے نوازاگیا .خان صاحب بہت بڑے لیڈر ہیں .
فواد نے بتایا عمران خان نے کہا کہ پارٹی کی ترجمانی بھی کرنی ہے اور اگلا الیکشن بھی اپنے حلقہ سے لڑنا ہے.
پانامہ کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جنوری کوعدالت میں دوبارہ سماعت ہے اور انشااللہ نواز شریف کے بچنے کے ایک فیصد بھی چانس نہیں ہیں.
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تیس سال سے ہمارے حکمران عوام کا خون چوس رہے ہیں لیکن اب عوام میں شعور اچکا ہے.خان نے عوام کو بیدار کر دیا ہے.
فواد چوہدری نے کہا الیکشن مجھے2017 میں نظر آرہا ہے. انشاء اللہ اگلا الیکشن ہم بھر پور طریقے سے جیتیں گے.
فواد چوہدری کے علاوہ دیگر مقرین نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور آخر میں مہمانوں کے طعام کا بندوبست بھی کیا گیا .