جہلم لائیو(اوورسیز ڈیسک):پی ٹی آئی فرانس سے تعلق رکھنے والے چوہدری افضال متیال اور چوہدری احسن اختر نے جہلم لائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
عمران خان پاکستان کے وژنری رہنما ہیں،انہوں نے چوہدری فواد حسین کوپی ٹی آئی کا ترجمان مقرر کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی میں ذہین اور با صلاحیت افراد کی بہت قدر و منزلت ہے،چوہدری فواد حسین پاکستانی سیاست کا روشن ستارہ ہیں،اور ایک کثیر الجہتی شخصیت ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کی توانا آواز سے ہمیشہ سیاسی مخالفین خوفزدہ رہے ہیں،ان کے شاندار استقبال پر ہم چوہدری ندیم افضل بنٹی،راجہ شاہنواز اور پی ٹی آئی جہلم کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،