غریب پرور

غریب پرور حکمران پاکستان کی ضرورت ہے،لیاقت علی

جہلم،(عامر کیانی)عمران خان واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو اندھیروں سے نکال سکتا ہے پانامہ لیکس میں وزیر آعظم کو نا اہل ہونا چائیے ۔پانامہ کیس سے ہمارے ملک کی پوری دنیا میں بہت بدنامی ہوئی ہے آفشور کمپنیاں پاکستانی عوام کے پیسے سے بنائی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار امریکہ پلٹ،سمندر پار مقیم پاکستانی لیاقت علی( گجرات) نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی .

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بادشاہت قائم ہے ایک بادشاہ کے بعد اس کا بیٹا بادشاہ بنتا ہے اگرموروثی سیاست کا خاتمہ ہوتو پھر ممکن ہوگا کوئی غریب پرور حکمران اقتدار میں آئے،میرے نزدیک ایسا لیڈر پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی اور نہیں ہے موجودہ صورتحال میں عمران خان ہی پاکستان کو پوری دنیا میں ایک مثالی ملک بنا سکتا ہے ،انہوں نے مزید کہا کسی ملک کی ترقی میں تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے،لہذا ہمیں تعلیم کو پہلی ترجیح بنانا ہو گا تا کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہو سکیں،لیاقت علی نے کہا امریکہ میں بسنے والے پاکستانی زیادہ تر عمران خان کو پسند کرتے ہیں کیونکہ عمران خان ایک سچا اور محب وطن پاکستانی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں