جہلم لائیو(تازہ ترین):انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل جہلم کا الیکشن راجہ قاسم 34 ووٹ لے کرجیت گئے،حافظ اعجاز کو 24ووٹ ملے،
اس الیکشن میں مسلم لیگ جہلم واضح طور پر دو دھڑوں میں نظر آئی،حافظ اعجاز کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملنے کے باجود ن لیگ کی جانب سے یونین کونسل کے منتخب چیئرمینوں کی اکثریت نے راجہ قاسم علی خان کا ساتھ دیا،جس کی وجہ سے وہ آزاد امیدوار ہونے کے باوجود چیئرمین ضلع کونسل جہلم کا الیکشن جیت گئے.