جہلم ( عامر کیانی): جہلم لائیو کی مسلسل اشاعت کو دو سال مکمل .
25 دسمبر 2014 ء کو اردو نیوز ویب سائٹ جہلم لائیو ڈاٹ کام کا باقاعدہ افتتاح ہوا .
گزشتہ روزجہلم لائیو کی دوسری سالگرہ پر حسب روایت کیک کاٹا گیا اس موقع پر جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود، الیکٹرانک میڈیا کے صدر عامر کیانی ،ریسرچ ایڈیٹر جہلم لائیو راجہ شہزاد علی ، سابق جنرل سیکرٹری اخبار فروش یونین محمد یعقوب بٹ ،مینیجنگ ایڈیٹر جہلم لائیو عمیر احمد راجہ ، عاطف نذیر چوہدری کے علاوہ جہلم لائیو کے ایڈیٹر انچیف نوید احمدنے شرکت کی .
جہلم لائیو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ مثبت صحافت کیساتھ شہریوں کے مسائل کو اجاگر کر کے مظلوم طبقے کی آواز ارباب اختیار تک پہنچانے میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں.
سالگرہ کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود ، الیکٹرانک میڈیا کے صدر عامر کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی قلیل عرصہ میں جہلم لائیو نے وطن عزیز کے اندر اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترجمانی کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ جہلم لائیو کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ چند ماہ قبل سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قیدو بند کی صحبتیں برداشت کرنے والے سینکڑوں پاکستانیوں کی آوازپاکستانی حکام تک پہنچائی جس کے بعد پاکستانی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے سینکڑوں پاکستانیوں کو سعودی عرب سے پاکستان منتقل کرنے میں کردار ادا کیا.
انہوں نے کہا کہ جہلم لائیو نے سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ تمام خبروں کی ایڈیٹر ڈیسک پر جانچ پڑتال کے بعدکے بعد شائع کیا جاتا ہے ، جو کہ آج کے دور میں انتہائی مشکل کام ہے ، ایڈیٹر انچیف نوید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو سال کی اشاعت کے دوران ہم سے متعدد غلطیاں بھی ہوئیں تاہم کوشش رہی ہے کہ غیر جانب داری سے قارئین تک اطلاعات پہنچائی جائیں،انہوں نے کہا کہ ہماری تمام ٹیم نے انتہائی محنت سے کام کیا،ریسرچ ایڈیٹر راجہ شہزاد علی کی کارکردگی متاثر کن رہی،بھارتی ہیکروں سے ویب سائیٹ بازیاب کرانے پرٹیکنیکل ٹیم اور دوستوں کے بھر پور تعاون پر شکر گزار ہیں،مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے ،انشا ء اللہ یہ سفر جاری رہے گا،تقریب کے اختتام پر جہلم لائیو کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی.