جہلم لائیو(پریس بریفنگ):پاکستانی نژاد جرمن خاتون کے مبینہ قتل کے حوالے سےپولیس کی جانب سے پریس بریفنگ،پولیس نے مقدمہ نمبر252 عظمیٰ خان قتل کیس مورخہ 27.12.2016 بجرم302ت پ تھانہ سول لائن جھلم کے نامزد ملزمان مسمیان شہباز خان اور نوید ملک کوجسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد مقامی سول جج کی عدالت میں پیش کیا،جہاں ریمانڈ جوڈیشل 14یوم منظور کیاگیا۔جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کوڈسٹرکٹ جیل جہلم میں بند کردیا گیا ،
دریں اثناء پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرلیا اور کیس میں دیگر واقعاتی شہادتیں بطورثبوت اکھٹی کرلی ہیں۔تاہم تفتیش مکمل ہونے کے بعد آئندہ چند روز تک پولیس کی جانب سے عدالت میں چالان پیش کیا جائے گا