جہلم لائیو( نمائندہ خصوصی) پولیس کا محکمہ عوام کو امن وامان کی فراہمی کے لئے اگر نیک نیتی سے کا م کرے اورمظلوموں کو انصاف ملے تو یہ عبادت بھی ہے نیکی بھی جس سے ہم اپنے اچھے اعمال کی وجہ سے دنیا میں دعائیں لے کر اپنی آخرت کو درست کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او حسن اسد علوی نے پولیس لائن میں پولیس کے افسران اور ملازمین میں بہتر کارکردگی پر انعامات دینے کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں رکن قومی اسمبلی نگہت پروین میر ،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ ،ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان ،سپرٹینڈٹ جیل مظہر وحید چوہدری، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل راجہ قاسم علی خان ،چیئرمین میونسپل کمیٹی حا جی مرزا راشد ندیم جرال،کے علاوہ ضلع کے ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور ملازمین اور کثیر تعداد میں جرنلسٹ موجود تھے،مقررین نے کہاکہ اگر پولیس احکام تفتیش کے بہترین طریقہ کار پر عمل کریں تو جرائم پیشہ افراد کیفر کردار تک پہنچ سکتے ہیں جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے تھانہ کی سطح پر فرنٹ ڈیسک کا قیام ایک اچھی کوشش ہے جس سے عوام کو کرپشن سے پاک ریلیف مل رہا ہے جس کی مانیٹرنگ ڈی پی او اور ایس ڈی پی اوز ہمہ وقت کر رہے ہیں .
اسی طرح تھانہ کی سطح پر کھلی کچہریوں کی بدولت عوام کے مسائل اور پولیس کی طرف سے کسی گروپ کی طرف داری میں نشاندہی سے عوام کو بروقت انصاف ممکن ہو رہا ہے ۔جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ آج مل کر عہد کرتے ہیں کہ ہم انصاف دینے کے ضمن میں بھرپور کوشش کریں گے تاکہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہو اور عوام کو امن وامان ملے۔کیونکہ یہی ہماری ذمہ داری ہے جس سے ہمیں عہد براہ ہونا ہے۔تمام پولیس ملازمین میں ان کی بہتر کارکردگی پر رکن قومی اسمبلی نگہت پروین میر ،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین ،ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان ،سپرٹینڈٹ جیل مظہر وحید چوہدری، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل راجہ قاسم علی خان ،چیئرمین میونسپل کمیٹی حا جی مرزا راشد ندیم جرال نے نقد انعامات اعزازی شیلڈز اور سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے۔