جہلم لائیو( کرائم رپورٹر) برطانوی نژاد پاکستانی شہری معین اعجاز ولد اعجاز حسین سکنہ ٹبہ راجگان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 17 جنوری بوقت ساڑھے3 بجے دن اپنی گھوڑی پر سوار ہوکر دریا کی طرف سے اپنے آبائی گھر جا رہا تھا جب آڑہ مارکیٹ کے قریب پہنچا تو راجہ عنصر کیانی ولد عجائب سکنہ خورد مسلح پسٹل ، راجہ ضیاء ولد راجہ ارشاد سکنہ خورد ، ضمیر ولد حمید سکنہ خورد، وسیم ولد اسحاق سکنہ خورد، ارشد ولد نامعلوم مسلح ڈنڈا ، خالد نصیر ولد اللہ دتہ سکنہ آڑہ مسلح ڈنڈہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے تھے، عنصر کیانی نے آگے بڑھ کر میری گھوڑی کی راس پکڑ کر مجھے نیچے اتارہ اور پسٹل کا بٹ میرے سر پر مارا اور باقی مسلح افراد نے مجھے لاتوں ، مکوں ، ٹھڈوں سے مارنا شروع کر دیا، جن کے ہمراہ 2/3 نامعلوم افراد بھی موجود تھے ، عنصر کیانی نے ایک نامعلوم شخص سے ڈنڈا لیکر میری پیٹھ میں مارا اس دوران باقی افراد میرے اوپر ڈنڈوں ، لاتوں ، مکوں ،ٹھڈوں سے تشدد کرتے رہے ، میرے شو ر واو یلا کی آواز سن کر راجہ قمر رضا ولد سلطان محمود سکنہ ٹبہ راجگان ، محمد صدیق ولد غلام سرور سکنہ ٹبہ بھی موقع پر آگئے اور منت سماجت کر کے مجھے اغواء ہونے سے بچا لیا، عنصر کیانی نے مجھ پر پستول تان کر دھمکی دی کہ تمہیں جان سے مار دونگا،
وجہ عناد یہ ہے کہ عنصر کیانی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا کارکن ہے اور اکثر اوقات لڑائی جھگڑے کرواتا رہتا ہے ۔پچھلے دنوں میری عنصر کیانی سے تلخ کلامی ہوئی جس کی وجہ سے عنصر کیانی اور اس کے دیگر ساتھیوں نے میرے اوپر حملہ کر کے اغواء کرنے کی کوشش کی اور مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، جس کا مقامی ہسپتال سے میڈیکل حاصل کر کے تھانہ منگلا کینٹ کے تفتیشی کو دے دیا ہے مگر ملزمان کے بااثر ہونے کیوجہ سے تفتیشی ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ، متاثرہ برطانوی نژاد پاکستانی شہری کی درخواست پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔