جہلم لائیو (محمد امجد بٹ) سول ہسپتال میں مخصوص میڈیکل سٹورز کی ادویات منگوانے کے الزامات درست نہیں ، مریضوں کی مرضی ہے جہاں سے چاہیں ادویات خریدیں یہ بات ایم ایس سول ہسپتال مظہر حیات نے آئی اور آرتھو کے شعبوں میں تمام ادویات ایک سٹور سے منگوانے اور مہنگے داموں فراہمی کی خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ ادویات مفت اور بلاتفریق فراہم کی جاتی ہیں جبکہ باہر سے منگوائی جانے والی ادویات بارے کسی میڈیکل سٹور کی شرط نہیں ، البتہ کسی مخصوص سٹور سے کسی دوا کی دستیابی بارے ہسپتال انتظامیہ کا کوئی کردار نہیں ، میڈیکل سٹورز پر کمپنیوں کے مخصوص ریٹس پر ادویات دستیاب ہوتی ہیں اگر کسی مریض کو مہنگے داموں ملنے کی شکایت ہے تو وہ دیگر سٹور ز سے خرید سکتا ہے ۔
اس حوالے سے سول ہسپتال میں مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے آئے ہوئے مریضوں زیشان رحمان ، عبدالقدوس، محمد اسلم ، محمد ولایت ، حفیظ ، منظور حسین ، ذوالفقار احمد ، غلام فاطمہ ، شمیم بی، انور بیگم، عائشہ نے بتایا کہ ہسپتال میں دستیاب تمام ادویات اور ٹیسٹ بالکل مفت اور بلاتفریق مل رہی ہیں صرف چند ادویات کیلئے باہر سٹور زسے رابطہ کرنا پڑتا ہے ،مریضوں نے بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کا رویہ انتہائی قابل تعریف ہے اور مریضوں کو بھر پور توجہ دی جاتی ہے