پی ٹی آئی کارکن

عوام کو لاوارث چھوڑنے والوں کو لا وارث چھوڑ دیں گے،پی ٹی آئی کارکن

جہلم لائیو(نمائندہ خصوصی):کڑی افغاناں کی تباہ حال سڑک کے ذمہ دار منتخب عوامی نمائندے ہیں.
روزانہ ہزاروں گاڑیوں کی گزرگاہ کھنڈر بن چکی ہے.
عوام کو لاوارث چھوڑنے والوں کوآئندہ الیکشن میں لاوارث چھوڑ دیں گے.

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یونین کونسل بوکن کے کارکن محمد آصف نے جہلم لائیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن گزشتہ نو سال سے جہلم میں برسر اقتدار ہے لیکن عوامی نمائندے عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکے،محمد آصف نے کہا کہ کڑی افغاناں روڈ پر ہر روزہزاروں گاڑیاں سفر کرتی ہیں،لیکن یہ سڑک گزشتہ کئی سالوں سے کھنڈر بن چکی ہے،تباہ حال سڑک کے گردو غبار کی وجہ سے موضع کڑی افغاناں اور ملحقہ علاقے کے مکین طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں،اگر متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں تو وہ ایم پی اے اور ایم این اے کے پاس جانے کا مشورہ دیتے ہیں،جبکہ نو منتخب چیئرمین یونین کونسل بوکن سمیت دیگر عوامی نمائندے ہمارے ٹیکس کی رقم پر مزے کر رہے ہیں،انہوں نے آخر میں کہا کہ عوام کو لاوارث چھوڑنے والوں کو ہم آئندہ الیکشن میں لا وارث چھوڑ دیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں