منشیات فروشوں

منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائی

جہلم لائیو(بیورو رپورٹ ) :جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی 1220 گرام چرس، 30لیٹرشراب برآمد داؤ پر لگی رقم مبلغ4200/-، ایک عدد موبائل فون مالیتی7000/-،گھڑی مالیتی7000/- قبضہ پولیس میں لے لی، 16افراد گرفتارجہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی رقم مبلغ4200/-، ایک عدد موبائل فون مالیتی7000/-،گھڑی مالیتی7000/- قبضہ پولیس میں لے لی1220گرام چرس، 30لیٹرشراب برآمد، 16افراد گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے سرفراز احمد ایس آئی نے جو ئے کی بازی الٹ دی داؤ پر لگی رقم مبلغ4200/-،ایک عدد گھڑی مالیتی7000/-قبضہ پولیس میں لے کر5کس جواری گرفتار کر لیے .

جن کے نام بعد از دریافت کالوولد شفیع سکنہ تواب پور تھانہ صدر ملتان،طارق علی ولد پیر بخش سکنہ سمعیہ آباد محلہ رمضان پور ملتان،چمن عباس ولد وزیر خان سکنہ فروٹ منڈی ضلع گجرات ،طارق خان ولد حق نواز سکنہ نزد فروٹ منڈی گجرات،عمران ولد اکرم سکنہ وارہ ٹاہلیانوالہ ،تھانہ دینہ کے طارق محمود ایس آئی نے زاہد لطیف ولد لطیف سکنہ نہے کلاں تحصیل سرائے عالمگیر سے 1220گرام چرس،تھانہ سول لائن کے سجاد حسین اے ایس آئی نے ارشد محمود ولد بشیر احمد سکنہ شمالی محلہ جہلم سے5لیٹر شراب،ضمیر حسین اے ایس آئی نے فیصل حسین ولد انتظار حسین سکنہ اقبال ٹاؤن ڈہوک فردوس جہلم سے 5لیٹر شراب،شعیب علی ولد عاشق علی سکنہ مین گلی ڈہوک فردوس جہلم سے 3لیٹر شراب،بلال احمد ولد مشتاق احمد سکنہ گلی نمبر1نزد صابری مسجد سکندر ٹاؤن سے 4کپی شراب،تھانہ صدر کے محمد الطاف حسین اے ایس آئی نے پرویز ولد مہر بان سکنہ سلی تین پورہ دینہ سے 5لیٹر شراب، محمد اشفاق اے ایس آئی نے نوید ولد یوسف سکنہ محلہ چوہدریاں سے 5لیٹر شراب ،تھانہ جلالپور شریف کے محمد افضال ایس آ ئی نے اسد رضوان ولد سلطان احمد سکنہ چک جانی پننوال سے 3لیٹر شراب جبکہ تھا نہ صدر کے اشتیاق احمد اے ایس آئی نے طفیل ولد غلام محمد سکنہ منڈی کھٹانہ ضلع حویلی کہوٹہ ،دانش ولد منور سکنہ محلہ میر پور یاں کالا گجراں کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں