جہلم لائیو ( بیور ورپورٹ ) ڈائریکٹر زراعت توسیع یوسف چہل کاجہلم اچانک دورہ۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی محمد یوسف چہل نے ضلع جہلم کا دورہ کیا اور ضلع میں جاری زرعی منصوبہ جات کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم نے ڈائریکٹر زراعت توسیع کو تمام زرعی منصوبہ جات جن میں کسانوں کی رجسٹریشن بسلسلہ زرعی قرضہ جات وکسان کارڈ، پچاس فیصد سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی، کسانوں کو گندم کے بیج کی مفت فراہمی، 33 فیصد سبسڈی پر مسور کے بیج کی فراہمی، گندم کے کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرام اور سبسڈی پر کھادوں کی فراہمی کے متعلق بریف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع جہلم میں تمام زرعی منصوبہ جات کے اہداف وقت کے مطابق پورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بیاتا کہ محکمہ زراعت توسیع جہلم ایگری سمارٹ پروگرام میں جنوری 2016 سے اب تک پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن پر ہے۔ اس کے علاوہ زائد قیمت پر کھادوں کی فروخت کر نے والوں کو 82000/- روپے کے جرمانے اور ایک ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی نے تحصیل سوہاوہ، دینہ اور جہلم میں کھادوں کی قیمتوں کو چیک کیا اور مقررہ نرخون پر کھادوں کی فروخت پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ زراعت توسیع جہلم کی کارکردگی کو سراہا۔