جہلم لائیو(پریس رپورٹر): سینئر صحافیوں پر مشتمل جہلم پریس کلب کے وفد کا تفریحی دورہ مری ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے، جمہوری طریقے سے منتخب ہونے پر نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی گئی ، پروفشنل ٹریننگ کا وعدہ بھی کیا گیا، جہلم پریس کلب کے ممبران و عہدیداروں نے مری،نتھیاگلی،ایوبیہ ، پتریاٹہ کا تفریحی دورہ کیا۔ 2 گاڑیوں پر مشتمل جہلم پریس کلب کے ممبران شریک ہوئے،
جہلم پریس کلب کے صدرچوہدری عابد محمود نے کہا کہ منتخب باڈی ممبران کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اس دورے کا مقصد ممبران کو بے پناہ صحافتی مصروفیات کے بعد ذہنی سکون اور تفریح فراہم کرنا ہے۔اس دورے کے باعث شریک ممبران کے تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔جہلم پریس کلب کے صدرنے تفریحی دورے کے موقع پر میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والے نیشنل پریس کلب کے ممبر قاضی رب نواز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ٹور میں شریک ممبران کو راولپنڈی فوارہ چوک کشمیری بازار میں ناشتہ پیش کیا گیا۔ جبکہ پتریاٹہ کے مقام پرممبران کی تواضع مختلف روایتی کھانوں سے کی گئی۔ ٹور میں شریک ممبران نے بھرپور تفریح فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کرنے پر نو منتخب صدر پریس کلب چوہدری عابد محمود کی کاوشوں کو سراہااور امید ظاہر کی گئی کہ جہلم پریس کلب اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھے گا۔
تفریحی ٹور میں صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود ، چیئرمین میڈیا ون سید اکرم حسین شاہ، چیئرمین جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، معروف سینئر صحافی چوہدری ظفر نور، الیکٹرانک میڈیا کے صدر عامر کیانی ، غلام عباس شہزاد بٹ ، مرزا کفیل بیگ، آصف جٹ، عاطف بٹ، نوید الرحمن بٹ، ساجد گھرمالہ ، سابق صدر جہلم پریس کلب سید سہیل سبزواری ، وسیم تبریز، سعید مغل، عمیر احمد راجہ، مرزا قدیر بیگ، سید مظہر عباس نقوی، فضل الرحمن جنجوعہ، عبدالغفار آزاد، چوہدری مہربان حسین ، خالق تنویر، شیخ ذوالفقار علی کاشف،چوہدری محمد اقبال ، راجہ شہزاد، مشرف جنجوعہ، افتخار الحق، عبدالغفور بٹ سمیت و دیگر شامل تھے ۔