سول ہسپتال

سول ہسپتال کی ایمبولینسیں ریسکیو 1122کے سپرد

جہلم لائیو( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کی تمام ایمبولینسزریسکیو 1122 کے سپرد .
گزشتہ روزسول ہسپتال کی 7 ایمبولینسز کی چابیاں ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ انچارج کے حوالے کر دی گئیں .
سول ہسپتال میں ایمبولنسیز حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ پنجاب حکومت نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں موجود ایمبولنسز کو ریسکیو 1122کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس اقدا م سے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری آنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں صحت عامہ کی بنیادی سہولتوں کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم میں منعقدہ تقریب کے دوران ایمبولنیسز کی چابیاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کے حوالے کی گئیں ،جبکہ گاڑیوں کا عملہ بھی ریسکیو1122 کے سکوارڈ میں شامل کر دیا گیاہے۔ ریسکیو 1122کی ایمبولنس گاڑیاں ا ب مضافاتی علاقوں میں موجود چھوٹے ہسپتالوں سے مریضوں کو بڑے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا کام سرانجام دیں گی.

اس طرح محکمہ صحت کے زیر سایہ کام کرنے والے ڈرائیورز کو ایمبولنسسز سمیت ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ ریسکیو 1122 کا تربیت یافتہ عملہ بھی محکمہ صحت کی جانب دی جانے والی ایمبولنیسز پر موجود رہے گا تاکہ مریضوں کو فوری طبی امداد کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں