ڈی سی جہلم

ڈی سی جہلم کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

جہلم لائیو (بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کی زیرصدارت زرعی ٹاسک فورس .
ایگریکلچر ل ایڈوائزری کمیٹی اورکسان پیکج کے تحت رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں اجلاس منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے بتایا کہ بلاسودقرضوں کی فراہمی کے سلسلہ میں رجسٹریشن کا کام 100فیصد تک مکمل ہو چکا ہے اور کسان جلد از جلداس سے مستفید ہو سکیں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عرفان اللہ وڑائچ نے بتایا اور دوسری جانب کسانوں کو دی جانے والی کھاد پر سبسڈی کے سلسلہ میں ریونیو محکمہ جہلم کے ساتھ مل کر کسانوں کو سہولت کارڈز کی رجسٹریشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے جو کہ 31مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔

کسانوں کو دی جانے والے زرعی آلات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے کسانوں سے رائے حاصل کی اور کاشت کاروں کو ضرورت کے آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جانے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈز کی رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لانے کے لئے محکمہ ریوینو کو مونیٹر کیا جائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عرفان اللہ وڑائچ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کھادوں کی نئی قیمتوں کو متعارف کروایا جا چکا ہے جس کے لئے تمام افسران زائد منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایگری سمارٹ پروگرام کے تحت ضلع جہلم پی آئی ٹی بی کی رپورٹ کے مطابق سال 2016 اور جنوری 2017میں اول پوزیشن پر رہا جس کی بدولت فیلڈ اسسٹنٹس کی کارکردگی میں خاصی بہتری آئی ہے اور اسی طریقے سے فیلڈ اسسٹنٹس کو کنٹرول کرنا جاری رہے گا۔

کسانوں کو آبپاشی کے جدید طریقوں سے آگاہی اور مشینی کاشت کو فروغ سے فصلوں کی پیداوار میں بھرپور اضافہ ہو گا ۔ ڈپٹی کمشنراقبال حسین خان نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے ساڑھے بارہ ایکٹر تک اراضی کے مالکان کو فصل حریف کیلئے چالیس ہزار روپے فی ایکٹر اور فصل ربیع کیلئے 25ہزار روپے فی ایکٹر بلا سود قرضوں کی فراہمی کے انقلابی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت تینوں کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں رجسٹریشن مکمل کی جا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلا سود قرضوں کیلئے رجوع کرنے والے کسانوں کو کمپیوٹرائزڈ پاس بک جاری کی چکی ہے جس کے ذریعے وہ منتخب بینکوں سے قرض حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کھادیں اور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ر ہیگا۔اقبال حسین خان نے واضع کیا کہ تمام متعلقہ افسران جعلی کھادوں اور ادویات کی روک تھام کیلئے چیکنگ کریں گے اور اگر کسی علاقہ میں اس گھناؤنے دھندے میں ملوث افراد پکڑے گے تو ملزمان کے ساتھ متعلقہ زراعت افسر کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت ، واٹر مینجمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومتی پالیسیوں کے موثر نفاذ کیلئے بھرپور محنت اور جنرل پبلک کے ساتھ مل کر بارش کے پانی کو استعمال میں لا کر انقلابی فصلوں کے لئے انقلابی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کسان نمائندوں کو ہدایت کی کہ جعلی کھادوں ، ادویات کی روک تھام ، زائد قیمتیں وصول کرنے اور ضرورت کے آلات کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں