چیئرمین بلدیہ

چیئرمین بلدیہ کا آپریشن ناکام

جہلم لائیو ( محمد امجد بٹ) :بلدیہ کی جانب سے حد بندی بھی تجاوزات نہ روک سکی، مین بازار ، تحصیل روڈ پر حد بندی کے باہر پانچ سے آٹھ فٹ تجاوزات، راستہ بند، پیدل چلنا بھی محال، چیئرمین بلدیہ حاجی مرزا راشد ندیم کی جانب سے شہرمیں تجاوزات کنٹرول کرنے کے منصوبے کو بااثر دوکانداروں نے مکمل طور پر ناکام بنا دیاہے اور تاجروں کی مشاورت سے مین بازاراور تحصیل روڈپر تجاوزات کی حد بند ی کیلئے لگائے گئے نشانات کو دوکاندار وں نے روندتے ہوئے تین فٹ کی تجاوزات کے بعد پانچ پانچ فٹ مزید تجاوزات بڑھا لی ہیں جس سے مین بازار، تحصیل روڈ، نیا بازار میں ٹریفک تو محال پیدل چلنا بھی ناممکن ہو گیا ہے ۔نیا بازار میں پلاسٹک فوم، پردے کلاتھ اور الیکٹرونکس کی دوکانوں کا مکمل سامان روڈ پر ہے جس سے 20فٹ کی سڑک کی چوڑائی صرف 4فٹ رہ گئی ہے جبکہ ریلوے روڈ فریج اے سی بیچنے والے، بیکریوں، جوتے کپڑے اور کباب شورامہ بیچنے والوں کے مکمل قبضہ میں ہے جہاں بااثر دوکاندار بلدیہ کا ہر حکم ہوا میں اڑا کر اپنی پاور شو کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں